حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 347 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 347

حقائق الفرقان ۳۴۷ سُورَةُ الْأَنْعَامِ سُوْرَةُ الْأَنْعَامِ مَكَّيَّةٌ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ - ہم سورہ انعام کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس عظیم الشان اللہ کے اسم شریف سے جو رحم بلا مبادلہ کرنے والا اور محنت کو ضائع نہیں کرنے والا ہے۔ سورۃ انعام میں پندرہ کے قریب رسالت پر دلائل ہیں۔ نبی کریم کی تعلیم اس میں خصوصیت سے درج ہے۔ ( تشحیذ الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۲) آپ لوگوں کو یاد ہوگا کہ سورۂ بقرہ و آل عمران میں خانہ جنگیوں کے متعلق ہدایت ہے اور یہ کہ جہاد میں متقی ہی کامیاب ہوں گے۔ پھر نساء اور مائدہ میں معاشرت کے متعلق ہدایات ہیں۔ اب اس سورہ انعام میں حضرت نبی کریم کی رسالت کی نسبت ثبوت اور اعتراضوں کے جواب ہیں۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مورخه ۲۶ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۹۳) - الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَجَعَلَ الظُّلُمَتِ وَالنُّورَهُ ثُمَّ الَّذِينَ كَفَرُوا بِرَبِّهِمْ يَعْدِلُونَ - ترجمہ ۔ سب ہی تعریفیں اللہ ہی کو ہیں جس نے آسمان اور زمین پیدا کئے اور اندھیرا اور اجالا ٹھہرایا۔ پھر بھی یہ حق چھپانے والے اپنے رب کے برابر دوسروں کو بتاتے ہی ہیں ۔ تفسیر ۔ خَلَقَ السَّمواتِ وَالْأَرْضَ ۔ اوپر دیکھو اور مختلف ستاروں کی دوری اور حالات کی طرف توجہ کرو پھر نیچے زمین اور مَافِیهَا پر نظر کرو ۔ سوئی کے ایک ناکے پر جو پانی کا قطرہ ہے۔ اس میں بھی صدہا کیڑے ہیں۔ ایک صاحب نے لکھا کہ پہلے انسان نے بڑے بڑے جانوروں سے مقابلہ کیا۔ اب چھوٹے چھوٹے جانوروں ، طاعون کا کیڑا ، ہیضہ کا کیڑا ، مرگی کا کیڑ اوغیرہ کا مقابلہ ہے۔ دیکھئے۔ جَعَلَ الظُّلُمَتِ وَالنُّور ۔ روشنی اور اندھیرے کا فرق دو پہر اور آدھی رات کے وقت معلوم ہو سکتا ہے۔ روشنی میں تمیز اور اندھیرے میں بے تمیزی ہوتی ہے۔