حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 346
حقائق الفرقان ۳۴۶ سُورَةُ الْمَائِدَة اور جب کہے گا اللہ ۔ اے عیسی مریم کے بیٹے کیا تو نے لوگوں کو کہا کہ مجھ کو اور میری ماں کو اللہ کے سواد و معبود ٹھہرالو۔ وہ بولا ۔ تو پاک ہے۔ مجھ کو سزاوار نہیں ہے کہ کہوں وہ بات جو مجھے پہنچتی نہیں ۔ اگر میں نے یہ کہا ہوگا تو تجھے معلوم ہوگا۔ تو جانتا ہے جو میرے جی میں ہے اور میں نہیں جانتا جو تیرے جی میں ہے۔ بیشک تو ہی چھپی باتیں جاننے والا ہے۔ میں نے تو انہیں وہی کہا جس کا تو نے مجھے حکم کیا تھا یہ کہ عبادت کرو اللہ کی جو میرا اور تمہارا رب ہے۔ اور میں ان پر خبردار رہا جب تک میں ان میں رہا پھر جب تو نے مجھے وفات دی تو تو ان پر خبر دار تھا اور تو ہر چیز پر خبردار ہے۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۱۳۳ حاشیه ) ۱۲۰ ، ۱۲۱ ۔ 1 - قَالَ اللهُ هذَا يَوْمُ يَنْفَعُ الصُّدِقِينَ صِدْقُهُمْ لَهُمْ جَنَّتُ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهُرُ خَلِدِينَ فِيهَا أَبَدًا رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ذلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ - لِلَّهِ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَمَا فِيهِنَّ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ۔ - ترجمہ ۔ اللہ نے فرمایا یہی وقت ہے کہ سچوں کو ان کی سچائی کام دے۔ صادقوں کے لئے باغ ہیں جن میں بہہ رہی ہیں نہریں اس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔ اللہ ان سے خوش ہو گیا ہے اور وہ اللہ سے راضی ہو چکے اور یہی ہے بڑی کامیابی کو پہنچنا۔ اللہ ہی کی سلطنت ہے آسمان اور زمین میں اور جو اُن میں ہے اور وہ ہر ایک چیز کا بڑا اندازہ کرنے والا ہے ۔ تفسیر۔ اس سورۃ میں معاشرت کے اصول بتائے۔ بیویوں، بچوں، یتیموں، اپنے ہم مذہبوں ، غیر مذہبوں سے برتاؤ بتایا اور سمجھایا کہ سب سے مقدم اللہ کی رضا مندی ہے۔ ذلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ۔ لوگ پاس پاس لئے پھرتے ہیں سب سے بڑھ کر پاس ہونا تو یہی ہے پھر فرماتا ہے۔ تم خواہ کتنے بھی بڑھ جاؤ گے پھر بھی خدا سے نہیں بڑھ سکتے ۔ زمین و آسمان اسی کا ہے بلکہ مَا فِيهَا بھی اور پھر یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ ہے تو اس کا مگر متصرف کوئی اور ہے بلکہ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِیر ۔ وہی ہر چیز پر قادر ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۴ مورخه ۲۶ اگست ۱۹۰۹ ء صفحه ۹۳)