حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 340
حقائق الفرقان ۳۴۰ سُورَةُ الْمَائِدَة جرات نہیں کر سکتا۔ کیونکہ اس کو یقین ہوتا ہے کہ میرا کو یقین ہوتا ہے کہ میری تمام منصوبہ بازیاں خدا ۔ منصوبہ بازیاں خدا کے حضور پیش کی جاویں گی۔ مَا ذَا أَجِبْتُمْ قَالُوا لَا عِلْمَ لَنَا ۔ یعنی علم کی نفی خدا کے علم کے مقابلہ میں ہے۔ کیا معنے؟ ہمارا علم کچھ بھی نہیں۔ کیونکہ جو کچھ جانتے ہیں وہ تو بخوبی جانتا ہے۔ لا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا (البقره: ۳۳) دوسرے معنے یہ کئے گئے ہیں۔ اور یہ ظاہر ہے کہ یہاں تو دل کا معاملہ ہے اور ہم کسی کے دل کی باتیں نہیں جانتے کہ اس نے ہمیں کیسا مانا ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ را گست ۱۹۰۹ صفحه ۹۲) لا عِلْمَ لَنَا - باطن کے جواب کا علم نہیں ۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ما ستمبر ۱۹۱۲ء صفحه ۴۵۱) ااا - إِذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ اذْكُرُ نِعْمَتِي عَلَيْكَ وَعَلَى وَالِدَتِكَ إِذْ أَيَّدتُكَ بِرُوحِ الْقُدُسِ تُكَلِّمُ النَّاسَ فِي الْمَهْدِ وَ كَهْلًا ۚ وَ إِذْ عَلَّمْتُكَ الْكِتٰبَ وَالْحِكْمَةَ وَالتَّوْرَيةَ وَالْإِنْجِيلَ وَ إِذْ تَخْلُقُ مِنَ الطِينِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ بِإِذْنِي فَتَنْفُخُ فِيهَا فَتَكُونُ طَيْرًا بِإِذْنِي وَ تُبْرِئُ الْأَكْمَهَ وَ الْأَبْرَصَ بِإِذْنِي وَإِذْ تُخْرِجُ الْمَوْتَى بِإِذْنِي وَإِذْ كَفَفْتُ بَنِي إِسْرَاءِيلَ عَنْكَ إِذْ جِئْتَهُم بِالْبَيِّنَتِ فَقَالَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْهُمْ إِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ - ترجمہ ۔ ۔ اور جب کہا اللہ نے اے عیسیٰ مریم کے بیٹے ! یاد کر میری وہ نعمت اور احسان جو تجھ پر اور تیری ماں پر کیا جب میں نے تیری مدد کی پاک کلام سے۔ تو بات کرتا تھا لوگوں سے چھوٹی سی عمر میں اور دانا ہو کر اور جب تجھ کو سکھائی کتاب اور دانائی و توریت و انجیل اور جب تو بنا تا تھا خاکسارمٹی سے پرندہ کے روپ میں میرے حکم سے پھر اس میں پھونکتا تھا تو وہ ہو جاتی تھی ایک پرند میرے حکم سے اور تو بری کرتا تھا مادر زاد اندھے اور کوڑھی کو میرے حکم سے اور جب تو مردہ کافر کو زندہ مؤمن بناتا تھا میرے حکم سے اور جب میں نے روکا بنی اسرائیل کو تجھ سے جب تو اُن کے پاس کھلے کھلے نشان لے کر آیا تو کہنے لگے کا قران میں کے کہ یہ تو دل ربا با تیں کھلم کھلا قطع تعلق کرانے والی ہیں۔ تفسیر - قال الله - فرمائے گا بروز قیامت ۔ - ے جو تو نے ہمیں بتا دیا ہے اُس کے سوائے ہمیں کچھ معلوم نہیں۔