حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 339 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 339

حقائق الفرقان کہتے ہیں غیر کا مال بلا وجہ لے لینے کو۔ ۳۳۹ سُورَةُ الْمَائِدَة فَأَخَرَانِ يَقُومُنِ مَقَامَهُمَا ۔ اور دو قسمیں کھائیں مدعیوں کی طرف سے۔ مِنَ الَّذِينَ اسْتَحَقَّ عَلَيْهِمُ الْأَوْلَيْنِ ۔ اس کا ترجمہ غور سے سنو ۔ اکثر لوگوں نے غلطی کی ہے ۔ وہ قسم کھانے و مانے والے ان وارثوں میں سے ہوں (وہ وارث کیسے ہیں ) ایسے وارث ہیں کہ ثابت کر دیا ہے ان پہلوں نے وارثوں کے لئے طلب حق کو (یعنی اس بات کو کہ تم اپنا حق لے لو ) اور یہ کیسے ہیں ثابت کرنے والے ) بہت قریبی ہیں اس میت سے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه (۹۲) ۱۰۹ ۔ ذَلِكَ أَدْنَى أَنْ يَأْتُوا بِالشَّهَادَةِ عَلَى وَجْهِهَا أَوْ يَخَافُوا أَنْ تُرَدَّ أَيْمَانُ بَعْدَ أَيْمَانِهِمْ وَاتَّقُوا اللهَ وَاسْمَعُوا وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَسِقِينَ - ترجمہ ۔ یہ ترکیب ایسی معلوم ہوتی ہے کہ صحیح صحیح گواہی دیں یا اس بات کا ڈر رکھیں کہ دوسرے گواہوں کی قسموں کے بعد ہماری قسمیں رد کر دی جائیں گی اور اللہ ہی کو سپر بناؤ اور اس کا خوف رکھو اور اس کے حکم کو قبول کرو اور اللہ راہ راست نہیں بتا تا نا فرمان قوم کو۔ تفسیر وَاتَّقُوا اللهَ وَاسْمَعُوا وَاسْمَعُوا کے معنی مان لو۔ تشحید الا ذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۱) ١١٠ - يَوْمَ يَجْمَعُ اللهُ الرُّسُلَ فَيَقُولُ مَا ذَا أَجِبْتُمْ قَالُوا لَا عِلْمَ لَنَا إِنَّكَ انْتَ عَلَامُ الْغُيُوبِ - ترجمہ ۔ جس دن اللہ جمع کرے گا سب پیغمبروں کو پھر پوچھے گا تم کیسے مانے گئے وہ عرض کریں گے ہمیں کچھ معلوم نہیں ۔ آپ ہی کی ذات بڑی غیب جاننے والی ہے۔ تفسیر کوئی شخص کسی دوسرے کے سامنے ذلت نہیں چاہتا۔ جب ایک کے سامنے نہیں چاہتا۔ تو جہاں اولین و آخرین جمع ہوں گے وہاں اپنی ذلت کیونکر برداشت کر سکتا ہے۔ اللہ کے ایمان کے ساتھ آخرت کے ایمان کا ذکر ہے۔ بلکہ ملائکہ کے ایمان کو بھی اس ۔ ہے۔ بلکہ ملائکہ کے ایمان کو بھی اس کے پیچھے رکھا ہے ۔ مَنْ آمَنَ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْمَلَكَةِ (البقرہ: ۱۷۸) اس کی وجہ یہ ہے کہ آخرت پر ایمان ہو تو پھر انسان بدی کی ا جس نے (سچے دل سے) اللہ کومانا اور آخرت کے دن کو اور فرشتوں کو۔