حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 24 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 24

حقائق الفرقان الد سُورَةُ آل عِمْرَان اللہ ڈراتا ہے اپنی ذات پاک سے اور اللہ اپنے بندوں پر بڑا مہربان ہے۔ تفسیر - محضرًا - نتیجہ سامنے دیکھے گا۔ اس سے آگے وَ مَا عَمِلَتْ مِنْ سُوءٍ کے لئے مُحْضَرًا نہیں فرمایا۔ یہ اس کی شان ستاری کا تقاضا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۶) ۳۲- قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ وَيَغْفِرُ لَكُمْ وجودشاه و دو دو والله غفور رحيم - ذُنُوبَكُمْ وَاللهُ ترجمہ (اے محمد) تم ان سے کہہ دو کہ اگر تم اللہ کے محبوب بننا چاہتے ہو (جیسا کہ میں اللہ کا محبوب بنا ہوں ) تو تم میری چال چلو پوری پوری تو تم بھی اللہ کے محبوب بن جاؤ گے اور تمہارے گناہ بخش دیئے جائیں گے اور اللہ غفور الرحیم ہے۔ تفسير - قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله (ال عمران۔ ۳۲) کہہ دے اگر تم اللہ سے محبت کرتے ہو تو میری پیروی کرو اللہ تم سے پیار کرے گا ۔ استغفار بہت کرو۔ ( بدر جلد ۱۴ نمبر ۵ مورخه ۱۴ اگست ۱۹۱۳ ء صفحه ۴) قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ الله - راست باز آدمی کو سچائی میں کس قدر طاقت دی جاتی ہے اور کہ راستی میں کتنی قوت ہوتی ہے اس کا اندازہ اس آیت سے ہو سکتا ہے۔ دیکھو محمد رسول اللہ کو ارشاد ہے کہ اعلان کر دو۔ میں نے خدا کی فرمانبرداری کر کے یہ مقام حاصل کیا اب تم میرے پیچھے پیچھے چلو تم بھی خدا کے محبوب بن جاؤ گے۔ ہر شخص کی زندگی کا آرام اس بستی کے مقتدر کی مہربانی سے وابستہ ہوتا ہے۔ پھر اس گاؤں کے نمبردار سے اوپر چلیں تو اس ضلع کے حاکم سے۔ پس اللہ جو رب ، رحمن ، رحیم اور مالک ہے اس کے ساتھ تعلق کس قدر سکھوں کا موجب ہو سکتا ہے۔ یہاں تعلق کا وعدہ نہیں بلکہ فرمایا خدا اپنا محبوب ہمیں بنا لے گا۔ خدا پرست دیکھ کر اسے تجربہ کرے ۔ کیا مجرب نسخہ ہے ! میں اکثر اوقات اس آیت کو پڑھ کر بے اختیار نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجا کرتا ہوں ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مؤرخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ صفحه ۵۶)