حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 23 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 23

حقائق الفرقان ۲۳ سُورَةُ آل عِمْرَان نبی کریم و صحابہ نے مانگی ۔ خدا نے ان کو عزت دی، نیک و ممتاز انسان بنا دیا۔ یہاں جہاد کے متعلق یہ ہدایت کی ہے کہ دُعا ضروری ہے۔ پھر افتراء نہ کرے۔ خدا تعالیٰ کا صریح نافرمان نہ ہو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۶) ۲۹- لَا يَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُونَ الْكَفِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ ۚ وَمَنْ يَفْعَلُ ذَلِكَ فَلَيْسَ مِنَ اللهِ فِي شَيْءٍ إِلَّا أَنْ تَتَّقُوا مِنْهُمْ تُقَةً وَ يُحَذِّرُكُمُ اللَّهُ نَفْسَهُ وَإِلَى اللَّهِ الْبَصِيرُ - ترجمہ - کافروں کو ایمان دار لوگ اپنا دوست نہ بنا ئیں ایمان داروں کو چھوڑ کر اور جو ایسا کرے گا تو اللہ کے یہاں وہ کسی شمار میں نہیں مگر جب اُن کے شر سے بچنا چاہو ( تو دنیوی معاملات رہنے دو ) اور اللہ تم کو اپنی ذات سے ڈراتا ہے اور اللہ ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ تفسیر۔ اب فرماتا ہے کہ لا يَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُونَ الْكَفِرِينَ أَوْلِيَاء ۔ مومن کبھی کافروں کو اپنے دلوں پر متصرف نہ مانے ۔ پارہ ۲۸ سورہ ممتحنہ میں اسے اور بھی کھول کر : بیان کیا ہے شروع سے سورۃ کو پڑھ کر دیکھ لو۔ إِلَّا أَنْ تَتَّقُوا مِنْهُمُ ثقة - اسلام میں جتنے مسائل ہیں ان میں حفظ نفوس ، حفظ اموال ، حفظ اعراض مقصود ہوتا ہے۔ یہاں بھی ایک گر بتا دیا۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۶) ۳۱- يَوْمَ تَجِدُ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ مِنْ خَيْرٍ مُحْضَرًا وَمَا عَمِلَتْ مِنْ سُوءٍ تَوَدُّ لَوْ أَنَّ بَيْنَهَا وَ بَيْنَهُ أَمَدًا بَعِيدًا وَيُحَذِّرُكُمُ اللَّهُ نَفْسَهُ وَاللَّهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ - ترجمہ۔ (یاد رکھو ) اُس دن کو جس دن پائے گا ہر ایک شخص وہ بھلائی جو اُس نے کی ہے موجود اور وہ برائی جو اُس نے کی ، اور ہر ایک جی آرزو کرے گا کہ کاش بُرائی میں ! ئی میں اور مجھ میں بعد بعید ہوتا اور تم کو لے یعنی دور دراز فاصلہ ہوتا۔ (ناشر)