حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 329
حقائق الفرقان ۳۲۹ سُورَةُ الْمَائِدَة ۹۶ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقْتُلُوا الصَّيْدَ وَ اَنْتُمْ حُرُمٌ ۔ انْتُمْ حُرُمٌ وَ مَنْ قَتَلَهُ مِنْكُم مُّتَعَمِّدًا فَجَزَاء مِثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ يَحْكُمُ بِهِ ذَوَا عَدْلٍ مِنْكُمْ هَدْيا بلغَ الْكَعْبَةِ أَوْ كَفَارَةً طَعَامُ مَسْكِينَ أَوْ عَدْلُ ذَلِكَ صِيَامًا لِيَذُوقَ وَ بَالَ اَمْرِهِ عَفَا اللهُ عَمَّا سَلَفَ وَ مَنْ عَادَ فَيَنْتَقِمُ اللَّهُ مِنْهُ وَاللَّهُ عَزِيزٌ ذُو انْتِقَامٍ - ترجمہ ۔ اے ایماندار و ! تم شکار نہ کرو جب تم احرام باندھے ہو ، اور تم میں کوئی جان بوجھ کر شکار کرے تو اس پر بدلہ ہے نادان چارپایوں میں سے مارے ہوئے کے برابر، قوم میں سے صاحب عدالت دو دو شخص ٹھہر اویں ( قیمت ) نیاز کعبہ تک پہنچائی جاوے یا بدلہ ہے چند مسکینوں کو کھانا کھلانا یا مسکینوں کی گنتی کے برابر روزے رکھے تا کہ چکھے اپنے کئے کی سزا۔ اللہ نے تم سے معاف کیا جو آگے ہو چکا اور جو پھر ایسا کرے گا تو اللہ اس سے بدلہ لے گا اور اللہ زبردست بدلہ لینے والا ہے۔ تفسیر۔ ظاہر و باطن کا تعلق ضرور ہے۔ اگر کسی کے دل میں خوشی ہو تو اس کا تعلق اثر اس کے چہرے پر ضرور پڑے گا۔ اگر غم ہوگا تو بھی بشرہ پر اس کا اثر ہویدا ہو گا۔ اگر کسی کے دل میں محبت ہو۔ تو جب وہ سامنے آئے گا ۔ ضرور چہرہ کی کیفیت بدلے گی ۔ کسی سے دشمنی ہوگی تو بھی ۔ جھوٹے ہیں وہ لوگ جو کہتے ہیں ہم فلاں شخص سے محبت رکھتے ہیں اور پھر اس کے پاس تک نہیں بیٹھتے ! انبیاء نے اس حقیقت کو بہت خوب سمجھا ہے۔ نمازوں میں دیکھئے دل میں اگر عجز و نیاز ہے تو اس کے اظہار کو ظاہر جسم پر بھی ایک رکھا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی صفات پر غور کر کر کے انسان جھک جاتا ہے اور پھر اس کی عظمت کا مطالعہ کرتے کرتے متاثر ہو کر سجدہ میں گر پڑتا ہے۔ اسی طرح دیکھو جو شعائر اللہ ہیں اللہ ان کی عظمت و جبروت کو قائم رکھانا چاہتا ہے۔ مکہ ایک بے نظیر شہر ہے۔ وہاں حضرت ہاجرہ نے بڑے صبر سے کام لیا اس وادی غیر زرع میں خاوند سے الگ ہو کر رہیں ۔ وہیں صفا و مروہ جہاں بے تابانہ آپ گھومی تھیں ۔ اب وہاں اتنی بھیڑ ہے کہ جگہ نہیں ملتی۔ وہ تو عورت تھی۔ حضرت ابراہیم کو دیکھو۔