حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 330 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 330

حقائق الفرقان ۳۳۰ سُورَةُ الْمَائِدَة إِبْرَاهِيمَ الَّذِي وَفي (النجم: ۳۸) کا سارٹیفکیٹ پایا۔ آپ نے خدا جانے کس اخلاص و جوش توحید کے ساتھ اینٹیں لالا کر پھیرے دئے اور دیواریں بنائیں کہ اب جو جاتا ہے اس عظمت کا مطالعہ کرنے کے لئے طواف کرتا ہے۔ پس ایسے مکہ کی تعظیم و تکریم کے لئے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے مومنو! ہم تمہارے لئے امتحان رکھ کر انعام دینا چاہتے ہیں ۔ وہ یہ کہ وہاں شکار مت کرو۔ بحالت احرام ۔ ذَوَا عَدْلٍ مِنْكُمْ - صاحبان عقل و فہم ۔ ( ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ اگست ۱۹۰۹ ء صفحه ۹۰،۸۹) ۹۸ - جَعَلَ اللهُ الْكَعْبَةَ الْبَيْتَ الْحَرَامَ قِيمًا لِلنَّاسِ وَالشَّهْرَ الْحَرَامَ وَ الْهَدْيَ وَالْقَلَابِدَ ذَلِكَ لِتَعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَوتِ وَ مَا فِي الْأَرْضِ وَ أَنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ - ترجمہ اللہ نے قرار دیا کعبہ کو جو معز ز گھر ہے لوگوں کے قیام کا سبب اور بزرگی والے مہینے اور قربانی اور پیٹے دار نیاز کے جانور اللہ نے کیوں قرار دئے تا کہ تم جان لو کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور زمین میں اور بے شک اللہ ہر ایک چیز کا بخوبی جاننے والا ہے۔ تفسیر - جَعَلَ اللهُ الكَعْبَةَ - یہاں اللہ تعالی ثبوت دیتا ہے اس بات کا کہ میں ہوں اور میں علیم اور قادر مطلق ہوں ۔ ابراہیم نے بھی ایک گھر بنایا۔ لوگ بھی گھر بناتے شہر بساتے ہیں۔ مگر کئی گھر ، کئی شهر بر با دو تباہ ہو چکے لیکن وہ جو تو حید و عظمتِ الہی کی خاطر بنایا گیا۔ اب تک قائم ہے۔ اسی واسطے فرماتا ہے اللہ نے اس گھر کو عزت والا بنایا۔ قِيمًا لِلنَّاسِ ۔ جب تک دنیا قائم ہے۔ یہ بھی رہے گا۔ یہ نہ ہوگا تو دنیا بھی نہ ہوگی ۔ وَ الشَّهْرَ الْحَرَامَ وَالْهَدْيَ وَالْقَلَابِدَ - عزت والے مہینوں میں لوگوں کی آمد ورفت رہے گی۔ قربانیاں یہاں ہوتی رہیں گی اور اس مطلب کے لئے جانور آتے رہیں گے۔ یہ سب اس لئے ہو گا تا تم جانو کہ اللہ تعالیٰ علیم ہے۔ دیکھو ایرانیوں کا بڑا معبد آ تش کدہ برباد ہوا۔ یہودیوں کا معبد ا ابراہیم جس نے عہد پورا کیا۔