حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 328 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 328

حقائق الفرقان ۳۲۸ سُورَةُ الْمَائِدَة أَنْ يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء - بغض و عداوت ایسی بری چیز ہے کہ اس کے جس قدر ذرائع ہیں وہ بھی حرام ہیں چنانچہ خم میسر ، انصاب انصاب، از لام کو حرام فرما یا که ان ۔ ان سے باہمی تباغض پیدا ہوتا ہے۔ مسلمان تو ان چیزوں سے بچتے ہیں۔ پھر بھی ان میں بغض و عداوت ہے ۔ اس کی وجہ مجھے تو یہی معلوم ہوتی ہے کہ قرآن مسلمانوں نے چھوڑ دیا ہے ۔ فَنَسُوا حَظًّا مِمَّا ذُكِّرُوا بِهِ فَاغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء (المائده : ۱۵) ص ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۸۹ ) إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَنِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ - إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَنُ أَنْ يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء فِي الْخَمْرِ وَ الْمَيْسِرِ وَ يَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَ عَنِ الصَّلوةِ ، فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ - (المائدہ:۹۱، ۹۲) شراب اور جوا اور بت اور تقسیم کے تیر شیطانی کام ہیں ان سے بچو تو کہ فلاح پاؤ۔ شیطان چاہتا ہے کہ تم میں عداوت اور بغض ڈالے شراب اور جوئے کے ذریعہ اور تم کو روک دے اللہ کے ذکر اور نماز سے پھر کیا تم باز آتے ہو کہ نہیں۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۷) ایمان والو ! شراب اور جوا، بت و استهان پانسے پلید ہیں گندے شیطانی کام ۔ بچو تو نجات پاؤ۔ شیطان تو یہی چاہتا ہے کہ تم میں بیر دشمنی ڈال دے شہ ا دے شراب اور جوئے سے اور رو کے اللہ کی یاد سے اور نماز سے اب کیا تم باز آؤ گے۔ مانو اللہ کو اور مانو رسول کو اور ڈرو۔ اگر نہ مانو تو جان لو ہمارے معجزے کا کام کہہ دینا۔ الحکم جلد ۶ نمبر ۱۰ مؤرخہ ۱۷ مارچ ۱۹۰۲ء صفحه ۲) لے جوا۔ مرتب ۲ پس انہوں نے بھی وہ حصہ چھوڑ دیا جس کا انہیں حکم دیا گیا تھا کہ اس پر وہ عمل کریں پس اس لئے ہم نے ان کے درمیان دشمنی اور کینہ کو بھڑ کا دیا ہے۔