حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 327
حقائق الفرقان ۳۲۷ سُورَةُ الْمَائِدَة مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُونَ - اکثر نے اس کے معنے میانہ درجہ کے کئے ہیں مگر بعض مفسرین نے اوسط کے معنی اعلیٰ درجہ کے کئے ہیں۔ كِسْوَتُهُم - جس میں کم از کم دو چادریں ہوں ۔ لَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ - ایک مقدمہ جیتنے کے لئے تمام جائیدادتباہ کی جاتی ہے۔ ناکامی پر نا کامی اٹھاتے ہیں۔ مگر پریوی کونسل تک جاتے ہیں ۔ کیا دین کے لئے بھی کبھی ایسی کوشش کی ہے؟ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۳ مورخه ۱۹ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۹ ) ۹۲۰۹۱ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَنِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ - إِنَّمَا يُرِيدُ الشَّيْطَنُ أَنْ يُوقِعَ بَيْنَكُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء فِي الْخَمْرِ وَالْمَيْسِرِ وَيَصُدَّكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللَّهِ وَ عَنِ الصَّلاةِ فَهَلْ أَنْتُمْ مُنْتَهُونَ - ترجمہ ۔ اے ایمان دارو ! شراب اور جوا اور بتوں کے تھان اور قلمیں ( پانسے اور قرعے گنڈے) شیطانی کام ہیں ان سے ضرور بچتے رہوتا کہ تم نہال اور بامراد ہو جاؤ ۔ شیطان تو یہی چاہتا ہے کہ تمہاری آپس میں دشمنی اور عداوت ڈال دے شراب و جوئے سے اور تم کو روک دے اللہ کی یاد اور دعا اور نماز سے تو کیا تم باز آؤ گے؟ تفسیر۔ اے ایمان والو۔ شراب اور جو ا اور بت اور فالیں گندی باتیں شیطانی کام ہیں۔ پس بچو تو کہ نجات پاؤ۔ ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۵۹ حاشیه ) شراب اور جوا اور بت اور قرعہ کے تیر پلید شیطانی کام ہیں ۔ ان سب سے بچو تا کہ تم فلاح پاؤ۔ ( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۷) شیطان کا ارادہ یہ ہے کہ جوئے اور شراب کے بہا نہ تمہارے درمیان بغض و عداوت ڈلواوے اور تم کو اللہ کے ذکر اور نماز سے روکے۔ اب بھی باز آؤ گے؟ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۵۸ حاشیہ) Privy Council