حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 304 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 304

حقائق الفرقان له ولد سُورَةُ الْمَائِدَة لَجَعَلَكُمْ أُمَّةً وَاحِدَةً - یعنی تمہیں ایک ہی مذہب پر بنا دیتا۔ مگر یہ جبر ہو جاتا۔ لیکن ہم نے تمہیں ان قوای میں جو ہم نے دیئے ہیں۔ نیکی نہ کرو بلکہ فطرتا تو پھر اجر کیسا ہو۔ لِيَبْلُوَكُمْ انعام دینا چاہا ہے پس تم نیکیاں بڑھ بڑھ کر کرو اور اجر لو۔ اگر اپنے اختیار سے تم ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مورخه ۱۲ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۶) میں دنیا پرست واعظوں کا دشمن ہوں کیونکہ ان کی اغراض محدود، ان کے حوصلے چھوٹے، خیالات پست ہوتے ہیں ۔ جس واعظ کی اغراض دینی ہوں وہ ایک ایسی زبردست اور مضبوط چٹان پر کھڑا ہوتا ہے کہ دنیوی وعظ سب اس کے اندر آ جاتے ہیں کیونکہ وہ ایک امر بالمعروف کرتا ہے۔ ہر بھی ہر بھلی بات کا حکم دینے والا ہوتا ہے اور ہر بُری بات سے روکنے والا والا ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن شریف کو اللہ تعالیٰ نے مُهيمن فرمایا۔ یہ جامع کتاب ہے جس میں جیسے ایک ملٹری (فوجی ) واعظ کو فتوحات کے طریقوں اور قواعد جنگ کی ہدایت ہے ویسے ہی نظام مملکت اور سیاست مدن کے اصول اعلیٰ درجہ کے بتائے گئے ہیں۔ غرض ہر رنگ اور ہر طرز کی اصلاح اور بہتری کے اصول یہ بتاتا ہے۔ ۵۱ - الحکم جلدے نمبر ۱۰ مورخه ۱۷ مارچ ۱۹۰۳ء صفحه ۱۵) افَحُكُمَ الْجَاهِلِيَّةِ يَبْغُونَ وَ مَنْ اَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ حُكْمًا لِقَوْمٍ يوقنون - ترجمہ۔ کیا وہ جاہلیت کے زمانہ کا حکم مانگتے ہیں اور اللہ سے بہتر کون حکم کرنے والا ہے یقین کرنے والی قوم کے لئے ۔ تفسير افَحُكُمُ الْجَاهِلِيَّةِ يَبْغُونَ ۔ یعنی شتر بے مہار بنا چاہتے ۔ ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مؤرخه ۱۲ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۶)