حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 305 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 305

حقائق الفرقان ۳۰۵ سُورَةُ الْمَائِدَة ۵۲- يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ وَالنَّصْرَى أَوْلِيَاءَ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءَ بَعْضٍ وَمَنْ يَتَوَلَّهُمْ مِنْكُمْ فَإِنَّهُ مِنْهُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظلمين - ترجمہ ۔ اے ایمان دارو! یہود اور نصاریٰ کو اپنا دلی دوست نہ بناؤ (وہ) آپس میں ایک دوسرے کے رفیق ہیں۔ اور تم میں سے جو ان کو دوست رکھے گا کوئی تو بے شک وہ انہیں میں کا ہو جائے گا بے شک ظالم جس راہ پر چل رہے ہیں وہ اللہ کی بتائی ہوئی نہیں۔ تفسیر - اولیاء ۔ دل کا متصرف ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مورخه ۱۲ اگست ۱۹۰۹ صفحه ۸۶) لَا تَتَّخِذُوا الْيَهُودَ - یہ جنگ کے وقت کا ذکر ہے۔ سورۃ ممتحنہ دیکھو۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۵۰) ۵۳۔ فَتَرَى الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ يُسَارِعُونَ فِيهِمْ يَقُولُونَ نَخْشَى أَنْ تُصِيبَنَا دَابِرَةُ فَعَسَى اللهُ أَنْ يَأْتِيَ بِالْفَتْحِ أَوْ أَمْرٍ مِّنْ عِنْدِهِ فَيُصْبِحُوا عَلَى مَا أَسَرُّوا فِي أَنْفُسِهِمْ لَدِمِينَ ۔ ترجمہ ۔ تو تو ان کو دیکھے گا جن کے دلوں میں کمزوری ہے کہ وہ دوڑ رہے ہیں ان کی طرف، کہتے ہیں کہ ہم ڈرتے ہیں کہ ہم پر کوئی مصیبت نہ آ پڑے تو امید ہے کہ اللہ لائے گا فتح کو یا کوئی خاص فیصلہ اپنے پاس سے تو اس وقت اس بدگمانی پر جو وہ اپنے دلوں میں کرتے تھے پچھتائیں گے۔ تفسیر - يُسَارِعُونَ فِيهِمْ ۔ ان میں شامل ہونے کے لئے جلد بازی کرتے ہیں۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۲ مورخه ۱۲ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۶)