حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 293
حقائق الفرقان ۲۹۳ سُورَةُ الْمَائِدَة کے لئے تین دن ہیں۔ پر روحانی قربانی والے جانتے ہیں کہ سب ان کے لئے یکساں ہیں ۔ میں تمہیں وعظ تو ہر روز سناتا ہوں ۔ خدا عمل کی توفیق دیوے۔ البدر جلد ۸ نمبر ۱۳ مورخه ۲۱ جنوری ۱۹۰۹ ء صفحہ ۸،۷ ) تقولی ایسی چیز ہے کہ دعاؤں کو قبولیت کے لائق بنا دیتا ہے۔ إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللَّهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ بلکہ اسکے ہر فعل میں قبولیت ہوتی ہے ۔ (الحکم جلد ۶ نمبر ۳۹ مورخه ۳۱ اکتوبر ۱۹۰۲ صفحه ۱۵) ٣١٣٠ - إِنِّي أُرِيدُ أَنْ تَبُوا بِإِثْمِي وَ إِثْمِكَ فَتَكُونَ مِنْ أَصْحُبِ النَّارِ ۚ وَ ذلِكَ جَزَوا الظَّالِمِينَ - فَطَوَّعَتْ لَهُ نَفْسُهُ قَتْلَ أَخِيهِ فَقَتَلَهُ فَأَصْبَحَ مِنَ الْخَسِرِينَ - ترجمہ ۔ البتہ میں چاہتا ہوں کہ تو ہی میرے قتل کرنے کے گناہ اور اپنے (دوسرے) گناہ کو حاصل کرلے اور دوزخیوں میں سے ہو جائے اور بے جا کام کرنے والوں کی یہی جزا ہے۔ پھر رغبت دلا دی اور آمادہ کر دیا قابیل کو اس کے نفس نے اپنے بھائی کے قتل کرنے پر تو اس نے اس کو مار ڈالا اور ہو گیا ٹوٹے والوں میں سے ۔ تفسیر - اني اريد ان تبوا باقی ۔ یعنی میرے قتل کا جو گناہ ہے وہ بھی تو حاصل کرے۔ یہ بھی ایک جذبات رحم کو برانگیخت کرنے والی درخواست اور نصیحت دینے والی بات تھی کہ اور ہر طرح سے تو شریر تو ہے ہی ۔ اب یہ ایک گناہ ہے۔ یہ بھی کرلے اور دوزخی بن جا۔ میں نے کیا کہنا ہے۔ فَأَصْبَحَ مِنَ الْخُسِرِينَ ۔ ایسا ٹوٹا پانے والا ہوا کہ جس خاندان نے اس سے شادی کی وہ بھی تباہ ہوا۔ معلوم ہوا۔ شادی صلحاء میں کرنی چاہیے۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۴) بانی ۔ وہ بدی جو مجھے قتل کرنے سے تو حاصل نہ کرے گا۔ و انيك ۔ اور تیری اور بدیاں بھی تیرے ذمہ ہیں ۔ اس قصے میں اللہ تعالیٰ نے بتایا کہ ابراہیم بھی ایک آدم تھا اس کے دو بیٹے اسمعیل و اسحاق تھے۔