حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 282
حقائق الفرقان ۲۸۲ سُورَةُ الْمَائِدَة اور نہ مانے تو ان میں باہمی عداوت و بغض لابدی ہے یا نہیں؟ (نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۹۱) فَنَسُوا حَظًّا مِمَّا ذُكِّرُوا ا ذُكِّرُوا بِهِ فَأَغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ ( المائدة : ۱۵) جب ہمارے حکم کو بھول گئے تو ہم نے ان کے درمیان بغض ڈال دیا۔ اپنے گھروں کو دیکھو اپنی برادری کو دیکھو اور دکھ سے کہتا ہوں کہ بعض بعض احمد یوں کو بھی دیکھو کہ ان میں بغض اور کینہ موجود ہے ابھی تم کچھ ہوئے بھی نہیں پھر بھی تم میں وہی فساد ہے جو پہلے تھا جب اللہ تعالیٰ کی نصیحتوں کو چھوڑ دیا جاتا ہے تو بغض اور عداوت پیدا ہو جاتا ہے۔ اگر تمہارے اندر بغض اور عداوت ہے تو تم نے اللہ تعالیٰ کی نصیحتوں کو چھوڑ دیا۔ ( بدر جلد ۱۲ نمبر ۳۰٬۲۹٬۲۸ مورخه ۳۰ جنوری ۱۹۱۳ ء صفحه (۸) ۱۷- يَهْدِى بِهِ اللهُ مَنِ اتَّبَعَ رِضْوَانَهُ سُبُلَ السَّلْمِ وَيُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُمتِ إِلَى النُّورِ بِإِذْنِهِ وَيَهْدِيهِمْ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ - ترجمہ ۔ اس کے ذریعہ سے اللہ سلامتی کی راہوں کی طرف راہ نمائی فرماتا ہے جو اس کی رضا کے طالب ہوں اور ان کو تاریکی سے روشنی کی طرف نکالتا ہے آپ ہی اور ان کو سیدھی راہ کی طرف چلاتا ہے۔ تفسیر۔ جس سے اللہ راہ پر لاتا ہے جو کوئی تابع ہو اس کی رضا کا۔ بچاؤ کی راہ پر ۔ اور ان کو نکالتا ہے اندھیروں سے روشنی میں اپنے حکم سے اور ان کو چلاتا ہے سیدھی راہ۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحه ۳۲۵) يُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ - ہر شخص کو دیکھنا چاہیے کہ اگر وہ روزانہ ظلمت سے نکل کر نور کو نہیں جا ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۴) رہا تو وہ مومن نہیں ۔ ۱۸- لَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللهَ هُوَ الْمَسِيحُ ابْنُ مَرْيَمَ قُلْ فَمَنْ يَمْلِكُ مِنَ اللهِ شَيْئًا إِنْ أَرَادَ أَنْ يُهْلِكَ الْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ وَأُمَّهُ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا وَلِلَّهِ مُلْكُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ وَاللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ - ترجمہ۔ کچھ شک نہیں کہ وہ لوگ کافر ہو گئے جنہوں نے کہا مسیح ابن مریم ہی اللہ ہے۔ تو کہہ (اگر وہ اللہ