حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 281
حقائق الفرقان ۲۸۱ سُورَةُ الْمَائِدَة عیسائیوں کے تین زمانے ہیں ، ایک زمانہ تو اس کا وہ ہے کہ انہوں نے زبردستی لوگوں کو عیسائی بنایا اور ظلم کئے ۔ دیکھو۔ اسلام کا حال سپین میں ۔ پھر شبہات ، شکوک دوسروں کے مذہب میں ڈالنے شروع کئے یہ بھی ایک جبر ہے۔ پھر یہ کہ خاص عہدے عیسائیوں کے لئے مخصوص ہو گئے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ را گست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۴) فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاصْفَحُ إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ ۔ پس ان سے عفو کر اور درگزر۔ بے شک احسان والے خدا کو پیارے ہیں ۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحه ۵۳) ۱۵ - وَمِنَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّا نَصْرَى أَخَذْنَا مِيثَاقَهُمْ فَنَسُوا حَظًّا مِمَّا ذُكِّرُوا بِهِ فَاغْرَيْنَا بَيْنَهُمُ الْعَدَاوَةَ وَالْبَغْضَاء إِلى يَوْمِ الْقِيمَةِ وَسَوْفَ يُنَبِّئُهُمُ اللَّهُ بِمَا كَانُوا يَصْنَعُونَ - و ترجمہ ۔ اور ان لوگوں کا جو اپنے آپ کو نصاری کہتے ہیں ہم نے اقرار لیا پس انہوں نے بھی وہ حصہ چھوڑ دیا جس کا انہیں حکم دیا گیا تھا کہ اس پر وہ عمل کریں پس اس لئے ہم نے ان کے درمیان دشمنی اور کینہ کو بھڑکا دیا ہے قیامت تک اور آگے ایک زمانہ آتا ہے کہ ان کو اللہ بتائے گا ان کی کاری گری کا نتیجہ۔ تفسیر اور ان لوگوں سے جنہوں نے کہا ہم نصرانی ہیں۔ ہم نے پختہ اقراران کا لیا اس یاد دلائی گئی بات پر عمل کرنا بھول گئے ۔ پھر ہم نے ان میں عداوت اور بیر کو اکسا دیا۔ سوچوا گر انہیں اتفاق ہوتا تو تمام دنیا پر جو چاہتے کرتے ۔ مگر جرمن سے فرانس ۔ روس سے انگلستان کو جو کچھ کھٹکا ہے ظاہر ہے۔ باایں کہ سب عیسائی ہیں ! مسلمانو ! تمہارا مالک رازق اللہ ایک ۔ تمہاری کتاب ایک ۔ تمہارا رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم جیسا ایک ۔ عیسائی تین کے بندے ہیں ۔ آریہ چار کتابوں کے متبع ان میں اختلاف ہوتا تو ہوتا ۔ ہم میں ایسی وحدت کے ہوتے اتنا تفرقہ بھی کیوں ہوا؟ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۲۰) جب لوگوں نے ترک کر دیا اس پاک راہ کو جس کی ان کو تعلیم دی گئی تھی تو پھر ہم نے ان میں باہمی عداوت اور بغض کو مسلط کر دیا۔ بھلا شیر اور اس کے شکار بلی ، چوہے کا خالق کوئی صلح کرنے والا ہے یا لڑا کا ؟ جو کوئی قوم باہمی محبت و نیکی و ہمدردی و اخلاص اور دوستانہ برتاؤ کی تعلیم کو ترک کر دے