حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 280 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 280

حقائق الفرقان ایس نے سیدھی راہ کو گم کر دیا۔ ۲۸۰ سُورَةُ الْمَائِدَة تفسیر وَ لَقَدْ أَخَذَ الله - اللہ تعالی قرآن کریم میں کبھی یہود کا ذکر کرتا ہے کبھی عیسائیوں کا کبھی مشرکوں کا بھی ابراہیم و موسی کا، ہمارے سامنے نہ یہود ہیں ، نہ موسی ہیں ۔ پس تم کو اور ہم کو سناتا ہے۔ فرعون کس طرح فرعون بنا۔ اور موسیٰ کیونکر موسیع ہوا ۔ فرماتا ہے۔ ہم نے بنی اسرائیل سے وعدہ لیا تھا اور ان میں بارہ سردار بنائے۔ چھاؤنیوں کو اب تک بارہ پتھر کہتے ہیں۔ حضرت مسیح نے بھی بارہ حواری بنائے ۔ ہمارے نبی کریم نے فرمایا۔ کہ بارہ شخص قریشی بڑے خلیفہ ہوں گے ۔ حضرت ابو بکر کے عہد میں کوئی اسلامی ملک ایسا نہ تھا جو حضرت ابوبکر کے تحت تصرف سے باہر ہو۔ اسی طرح حضرت عمر بن عبدالعزیز اور ان کے بچوں تک تمام دنیا کے مسلمانوں کا ایک سردار ہوتا تھا۔ دوسرا دعویدار تک نہ تھا۔ حضرت امیر مع امیر معاویہؓ نے حضرت علی کے زمانہ میں قطعاً خلافت کا دعوم افت کا دعوی نہیں کیا۔ أتيتُمُ الزكوة - زکوۃ کے فرض کا لوگوں کو بہت کم خیال ہے۔ میں نے سوائے ایک کے کسی مولوی کو زکوۃ دیتے ہوئے نہیں دیکھا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ اگست ۱۹۰۹ ء صفحه ۸۴،۸۳) ۱۴ - فَبِمَا نَقْضِهِمْ مِيثَاقَهُمْ لَعَنْهُمْ وَجَعَلْنَا قُلُوبَهُمْ قُسِيَةً يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَنْ مَوَاضِعِهِ وَ نَسُوا حَظًّا مِمَّا ذُكِرُوا بِهِ ۚ وَلَا تَزَالُ تَطَّلِعُ عَلَى خَابِنَةٍ مِنْهُمْ إِلَّا قَلِيلًا مِنْهُمْ فَاعْفُ عَنْهُمْ وَاصْفَحُ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ - ترجمہ ۔ پس ان کے اقرار توڑنے کے سبب سے ہم نے ان کو در بدر کر دیا اور ان کے دل سخت کر دیئے وہ الفاظ کو اپنی جگہ سے ہٹاتے ہیں اور چھوڑ دیتے ہیں اس حصہ کو جس کا ان کو وعظ کر دیا گیا ہے اور تو ہمیشہ مطلع ہوتا رہتا ہے ان کی کسی نہ کسی چوری پر ان میں کے چند آدمیوں کے سوا۔ تو درگزر کر اور معاف فرما بے شک اللہ محسنوں کو پیار کرتا ہے۔ تفسیر۔ فَبِمَا نَقْضِهِمْ مِيثَاقَهُمْ لَعَنْهُمْ ۔ مسلمانوں میں عیاشی حد سے بڑھ گئی تو خدا نے ایک شخص کو مسلط کیا جس کا نام ہلا گو تھا۔ اسلام جہاں جہاں بادشاہ ہوا اس نے غیر قوموں کو رہنے دیا لیکن