حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 272 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 272

حقائق الفرقان ۲۷۲ سُورَةُ الْمَائِدَة کے انتخاب میں جو جناب النبی ہی کا کام ہے چون و چرا کرنی درست نہیں ہے۔ ہزار ہا مصائب اور مشکلات آئیں وہ اس کو وقار کو جنبش نہیں دے سکتیں آخر کامیابی اور فتح ان کی ہی ہوتی ہے۔ الحکم جلد ۵ نمبر ۶ مؤرخہ ۷ ارفروری ۱۹۰۱ء صفحه ۵ ) حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے ہی معجزات تھے کہ تمام عرب مقابلہ میں عاجز ہو گئے اور ایسا عجز اختیار کیا کہ اپنے خیالی مذہب سے آخر دست بردار ہو گئے۔ اللہ اللہ کیسے آیات بینات ہیں اور کیسے برکات ہیں۔ کیا کوئی قریشی آپ کا کا مخالف دنیا میں موجود ہے۔ آپ کی ساری قوم آپ کے سامنے آپ کے جیتے جی اس دین میں داخل ہوگئی جس میں داخل کرنے کا آپ نے بیڑا اٹھایا تھا۔ عرب کے ایسے شہر میں جہاں آپ نے وعظ شروع کی ( قربانت شوم ) یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) یہ الہام شن لیا الْيَوْمَ يَبِسَ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ دِينِكُمْ فَلَا تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا ۔ یہ نصرت کسی بادی مذہب کو اپنے سامنے اپنی زندگی میں ہوئی ہے تو اس کی نظیر دو۔ اس بے نظیر کا میابی میں بھی اعجاز ظاہر ہے اور عدمِ نظیر میں اس کامیابی کے خرق عادت ہونے میں کون سا شبہ ہے ۔ ( تصدیق براہین احمد یہ کمپیوٹر ائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۷) دنیا میں صرف آپ ہی اکیلے ایسے کامیاب ہوئے ہیں جنہوں نے أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَ اتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي (المائدہ: (۴) کی آواز اپنی زندگی میں اپنے کانوں سے سنی ۔ اور رایت النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللهِ أَفْوَاجًا ( النصر : (۳) کا نظارہ اپنی آنکھوں سے دیکھا ۔صلی اللہ ۲ عليه وسلم وبارك فانه حمید مجید۔ اس پر بھی نہ ماننے والوں نے نہ مانا۔ پر نہ مانا۔ درود دينكم ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن صفحہ ۶۵ ،۶۶) قرآن کریم حسب ارشاد الہی اکمال کے لئے آیا ہے۔ جیسا اس نے فرمایا الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ ( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۳۱۳) لے میں آپ پر قربان جاؤں ۔ ۲۔ تو دیکھے لوگوں کو کہ اللہ کے دین میں فوج در فوج داخل ہو رہے ہیں ۔