حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 240
حقائق الفرقان الد ۔ سُورَةُ النِّسَاء ۱۳۸ - إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا ثُمَّ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا ثُمَّ ازْدَادُوا كُفْرًا لَّمْ يَكُنِ اللَّهُ لِيَغْفِرَ لَهُمْ وَلَا لِيَهْدِ يَهُمْ سَبِيلًا - ترجمہ ۔ جو لوگ مومن ہوئے اور پھر کافر ہوئے پھر مومن ہوئے اور پھر کافر ہوئے پھر کفر میں بڑھ گئے تو اللہ ان کی مغفرت نہ کرے گا اور نہ اُن کو کامیابی کی راہ دکھائے گا۔ تفسیر - إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا ثُمَّ كَفَرُوا ۔ بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جب پکڑے جاتے ہیں تو مومن ہو جاتے ہیں۔ پھر موقع پاتے ہیں پھر گمراہ ۔ منافق کی ایک بڑی پہچان یہ بھی ہے کہ وہ بارہا اقرار کرتا ہے اور پھر اس کو پورا نہیں کرتا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۸۰) ۱۴۱- وَقَدْ نَزَّلَ عَلَيْكُمْ فِي الْكِتٰبِ أَنْ إِذَا سَمِعْتُمْ أَيْتِ اللَّهِ يُكْفَرُ بِهَا وَ يُسْتَهْذَا بِهَا فَلَا تَقْعُدُوا مَعَهُمْ حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ إِنَّكُمْ إِذَا مِثْلُهُمْ إِنَّ اللَّهَ جَامِعُ الْمُنْفِقِينَ وَالْكَفِرِينَ فِي جَهَنَّمَ جَهَنَّمَ جَمِيعًا - ترجمہ ۔ اور تحقیق کہ تم پر حکم اتار چکا کتاب میں کہ جب تم اللہ کی آیتوں کو سنو کہ انکار کیا جا رہا ہے اور اُن کی ہنسی کی جا رہی ہے تو ان کے ساتھ مت بیٹھا کرو جب تک کہ وہ کسی دوسری بات میں لگ جاویں ورنہ تم بھی انہی کے جیسے ہو جاؤ گے ۔ بے شک اللہ سب منافقوں اور کافروں کو جمع کرنے والا ہے جہنم میں ۔ تفسیر - يُسْتَهْذَا بِهَا ۔ حقیر سمجھا جاتا ان کو ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مورخه ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ء صفحه ۸۰) ۱۴۴- مُذَبْذَبِينَ بَيْنَ ذَلِكَ لَا إِلى هَؤُلَاءِ وَلَا إِلَى هَؤُلَاءِ وَمَنْ يُضْلِلِ اللهُ فَلَنْ تَجِدَ لَهُ سَبِيلًا - ترجمہ ۔ لٹک رہے ہیں بیچوں بیچ نہ ادھر والوں میں اور نہ اُدھر والوں میں ۔ اور جسے اللہ توفیق نہ دے تو اُس کے لئے کوئی راہ نہ پاوے گا تو ۔