حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 241 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 241

حقائق الفرقان ۲۴۱ سُورَةُ النِّسَاء تفسیر۔ ہم نے بار ہا تمہیں بتایا کہ منافق امانت میں خیانت کرتے۔ وعدہ پورا نہیں کرتے۔ جھوٹ بولتے ہیں لڑتے ہیں تو گند بگتے ہیں۔ پھر منافق وہ ہے جس کا ظاہر و باطن یکساں نہ ہو ۔ منافق کا دل کمزور ہوتا ہے اس میں نہ قوت فیصلہ نہ تاب مقابلہ، منافق اللہ کی یاد بہت کم کرتے ہیں۔ نمازوں میں سستی کرتے ہیں اور دکھلاوے کی نماز پڑھتے ہیں۔ مدَ بْنَ بِيْنَ بَيْنَ ذَلِكَ - مگھی کی طرح سے کبھی ادھر جاتا ہے کبھی اُدھر ۔ آجکل لوگ جس کو پالیسی کہتے ہیں وہ نفاق کا ٹھیک ترجمہ ہے۔ منافق کا کوئی مددگار نہیں ہوتا ۔ ۱۵۱ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۸۰) إِنَّ الَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ وَيُرِيدُونَ أَنْ يُفَرِّقُوا بَيْنَ اللَّهِ وَ رُسُلِهِ وَ يَقُولُونَ نُؤْمِنُ بِبَعْضٍ وَنَكْفُرُ بِبَعْضٍ وَ يُرِيدُونَ أَنْ يَتَّخِذُوا بَيْنَ ذلِكَ سَبِيلًا - ترجمہ ۔ جو منکر ہوتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کے اور چاہتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسولوں میں فرق نکالیں اور کہتے ہیں کہ ہم بعضوں کو مانتے ہیں اور بعض کو نہیں مانتے اور چاہتے ہیں کہ ماننے اور نہ ماننے کے درمیان ایک راہ نکال لیں۔ تفسیر - يَكْفُرُونَ بِاللهِ وَرُسُلِه - با ۔ ایسے بھی لوگ ہیں ۔ خدا کو مانتے ہیں مگر رسولوں ا۔ کو نہیں مانتے۔ اللہ فرماتا ہے جو رسولوں کو نہ مانیں وہ پکے کافر ہیں ۔ مومن کو چاہیے اللہ پر بھی ایمان اور اس کے رسولوں پر بھی ایمان لاوے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۱ مورخه ۵ اگست ۱۹۰۹ء صفحه ۸۱) ۱۵۴ - يَسْأَلُكَ أَهْلُ الْكِتٰبِ أَنْ تُنَزِّلَ عَلَيْهِمْ كِتَبًا مِنَ السَّمَاءِ فَقَدْ سَأَلُوا مُوسَى أَكْبَرَ مِنْ ذَلِكَ فَقَالُوا اَرِنَا اللَّهَ جَهْرَةً فَأَخَذَتْهُمُ الصُّعِقَةُ بِظُلْمِهِمْ ج ثُمَّ اتَّخَذُوا الْعِجْلَ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَتْهُمُ الْبَيِّنَتُ فَعَفَوْنَا عَنْ ذَلِكَ وَآتَيْنَا مُوسَى سُلْطَنَا مُّبِينًا - ترجمہ ۔ اہل کتاب تجھ سے درخواست کرتے ہیں کہ تو اُن پر آسمان سے ایک کتاب اتار لائے