حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 239
حقائق الفرقان ۲۳۹ سُورَةُ النِّسَاء کئی وقت انسان کے لئے امتحان کے ہوتے ہیں۔ ایک تو غضب کا وقت ہوتا ہے۔ غضب کی حالت میں آدمی دوسروں کو انواع و اقسام کے نقصانات پہنچا دیتے ہیں ۔ پھر کہتے ہیں کہ غلطی ہوئی۔ عفو کر ولیکن جب دوسرا کوئی نقصان پہنچائے تو ہر گز عفو پر رضامند نہیں ہوتے ۔ اسی طرح آدمی بعض اوقات محبت میں بھی حد سے بڑھ جاتا ہے اور گمراہ ہو جاتا ہے۔ ایک وقت وہ ہوتا ہے جبکہ مقدمات میں گواہی دینے کا ہوتا ہے آدمی اپنے عزیز و دوست کا نقصان گوارا نہیں کر سکتا۔ اسی طرح خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ایمان کو مقدم رکھو اور گواہی انصاف سے دو خواہ اپنے عزیزوں کے مقابلہ میں ہو۔ اپنی جان پر یا اپنے ماں باپ ہی کے متعلق گواہی دینی پڑے۔ فالله أولى بهما ۔ اللہ تعالیٰ ہی غریب و غنی کی رعایت سے بہتر ہے۔ فَلَا تَتَّبِعُوا الْهَوَى - گری ہوئی بات انصاف کے خلاف ہوتی ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۸۰) ۱۳۷ - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا آمِنُوا بِاللَّهِ وَ رَسُولِهِ وَالْكِتٰبِ الَّذِي نَزَّلَ عَلَى رَسُولِهِ وَ الْكِتٰبِ الَّذِي أَنْزَلَ مِنْ قَبْلُ وَ مَنْ يَكْفُرُ بِاللَّهِ وَ مَلَكَتِهِ وَ كُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَقَدْ ضَلَّ ضَلَلًا بَعِيدًا - - ترجمہ ۔ اے ایمان دارو! اللہ کو مانو اور اس کے رسول کو اور اس کتاب کو جو اللہ نے اپنے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اتاری ہے۔ اور اس کتاب کو جو پہلے اتار چکا ۔ اور جو اللہ کا منکر ہو اور اس کے فرشتوں اور کتابوں اور رسولوں کا اور مرکز آخرت میں جی اٹھنے کا تو وہ بہت دور دراز گمراہی میں جا پڑا ۔ تفسیر ۔ وَمَنْ يَكْفُرُ بِاللهِ وَمَلَيكَتِهِ - ملائکہ کا کفر یہ ہے کہ اندرونی پاک تحریکات کے خلاف کرے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۸۰)