حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 223
حقائق الفرقان ۲۲۳ سُورَةُ النِّسَاء تفسیر۔ دنیا میں تین قسم کے آدمی ہیں۔ ۱۔ جنہیں مکالمہ الہیہ کا شرف حاصل ہے۔ ۲۔ جوان لوگوں کی باتیں خوب سمجھتے ہیں ۔ ۳۔ لَا يَعْقِلُ۔ فَمَا لَكُم - اللہ تعالیٰ ماموروں کے سامنے ادب سکھلاتا ہے کہ یہ ہر ایک کا کام نہیں کہ رائے زنی کرتے پھرتے ہو ۔ نفاق کے اسباب کئی ہیں ۔ ایک سبب بتایا ہے أَعْقَبَهُمْ نِفَاقًا فِي قُلُوبِهم (التوبة: ۷۷) ۔ منافق کے یہ نشان نبی کریم نے فرمائے ۔ إِذَا حَدَّثَ كَذَبَ وَإِذَا وَعَدَ أَخْلَفَ وَإِذَا خَاصَمَ فَجَرَ وَإِذَا عَاهَدَ غَدَرَ وَإِذَا اؤْتُمِنَ خَان۔ بولے تو جھوٹ، وعدہ خلاف، لڑائی کے وقت گند تو لنے والا ، عہد شکن، امانت میں خیانت کرنے والا ، ایک شخص کو میں نے گالیوں سے منع کیا اس نے دو چار گالیاں دے کر کہا کہ میں کسی ایسے ۔۔۔ کوگالیاں دیتا ہوں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۸) وَاللهُ اَرْكَسَهُمْ بِمَا كَسَبُوا ۔ اور اللہ نے ان کو الٹ دیا ان کے کاموں پر ۔ ( فصل الخطاب لمقدمه اہل الکتاب حصہ دوم صفحہ ۳۲۲) وَ مَنْ يُضْلِلِ الله - اللہ نے جس پر ضلالت کا فتوی دیا ہے۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۹) ۹۲ - سَتَجِدُونَ آخَرِيْنَ يُرِيدُونَ أَنْ يَأْمَنُوكُمْ وَيَأْمَنُوا قَوْمَهُمْ كُلَّمَا رُدُّوا إِلَى الْفِتْنَةِ ارْكِسُوا فِيهَا ۚ فَإِن لَّمْ يَعْتَزِلُوكُمْ وَيُلْقُوا إِلَيْكُمُ السَّلَمَ وَ يَكْفُوا أَيْدِيَهُمْ فَخُذُوهُمْ وَاقْتُلُوهُمْ حَيْثُ ثَقِفْتُمُوهُمْ وَ أُولَيكُمُ جَعَلْنَا لَكُمْ عَلَيْهِمْ سُلْطَنَا مُّبِينًا - ترجمہ ۔ قریب ہی تم پاؤ گے کچھ اور لوگ جو چاہتے ہیں کہ تم سے بھی امن میں رہیں اور اپنی قوم سے بھی ۔ جب کبھی کہ کبھی کسی شرارت اور جنگ کے سبب سبب سے واپس کئے جاتے ہیں تو اوندھے منہ اس میں گرتے ہیں پھر اگر تم سے الگ نہ رہیں اور تم سے صلح نہ رکھیں اور اپنے ہاتھ نہ روکیں تو ے اللہ نفاق ان کے دلوں میں رکھ دیتا ہے۔