حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 224 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 224

حقائق الفرقان ۲۲۴ سُورَةُ النِّسَاء انہیں پکڑ لو اور مار ڈالو جہاں کہیں پاؤ۔ یہی لوگ ہیں جن کے مقابلہ میں ہم نے تمہارے لئے صریح غلبہ پیدا کر دیا ہے۔ تفسير يُرِيدُونَ أَنْ يَا مَنُوكُمْ - یہ منافقوں کی دوسری قسم ہے۔ فریقین کو خوش رکھنا چاہتے ہیں ۔ اس رکوع کا خلاصہ یہ ہے کہ بڑے بڑے اہم امور میں دخل نہ دیا کرو۔ ضمیمه اخبار بد ر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۸) ۹۳- وَ مَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ أَنْ يَقْتُلَ مُؤْمِنًا إِلَّا خَطَئًا ۚ وَ مَنْ قَتَلَ مُؤْمِنًا خَطَئًا فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مُؤْمِنَةٍ وَدِيَةٌ مُسَلَّمَةٌ إِلَى أَهْلِهَ إِلَّا أَنْ يَصَّدَّقُوا فَإِنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍ عَدُوٌّ لَكُمْ وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَتَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مُؤْمِنَةٍ وَإِنْ كَانَ مِنْ قَوْمٍ بَيْنَكُمْ وَ بَيْنَهُم مِّيْثَاقَ فَدِيَةٌ مُسَلَّمَةٌ إِلَى أَهْلِهِ وَ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ مُّؤْمِنَةٍ فَمَنْ لَّمْ يَجِدُ فَصِيَامُ شَهْرَيْنِ مُتَتَابِعَيْنِ تَوْبَةً مِّنَ اللهِ وَكَانَ اللهُ عَلِيمًا حَكِيمًا - ترجمہ۔ کسی مومن کو زیبا نہیں کہ کسی مومن کو قتل کرے ہاں خطا ہو تو ہو اور جو مومن کو غلطی سے قتل کر ڈالے تو ایک مومن غلام آزاد کرے اور خون کا بدلہ بھی پہنچادے مقتول کے وارثوں کو مگر مقتول کے وارث معاف کر دیں ( تو خیر ) پھر اگر مقتول ایسی قوم میں کا ہو جو تمہاری دشمن ہے اور وہ خود ایماندار ہو تو صرف ایک مومن غلام آزاد کرے اور اگر وہ ایسی قوم میں کا ہو کہ تم میں اور ان میں مضبوط عہد ہو تو خون بہا ضرور پہنچا دینا چاہئے مقتول کے وارثوں کو اور ایک ایماندار غلام بھی آزاد کرنا چاہئے ۔جس کو غلام آزاد کرنے کا مقدور نہ ہو تو وہ دو مہینے کے لگا تار روزے رکھ لے یہ اللہ کی طرف سے تو بہ کا طریقہ بتایا گیا ہے اور اللہ ہی بڑا جاننے والا اور بڑا حکمت والا ہے۔ تفسیر بہت ملک ہیں جہاں مسلمان رہتے ہیں۔ جیسے یاغستان ۔ بعض حصص افغانستان ۔ سرحدی ملک عرب، روم، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کوئی مومن کسی مومن کو دکھ نہیں دیتا۔ لیکن جہاں مسلمانوں کے قبضے میں تلوار ہے جیسے مذکورہ بالا ممالک میں ۔ وہاں تلواریں چلاتے ہیں ۔ جہاں تلوار