حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 222 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 222

حقائق الفرقان اصْدَقُ مِنَ اللَّهِ حَدِيثًا - ۲۲۲ سُورَةُ النِّسَاء اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ لَيَجْمَعَنَّكُمْ إِلَى يَوْمِ الْقِيمَةِ لَا رَيْبَ فِيهِ وَمَنْ ترجمہ ۔ اللہ وہ پاک ذات ہے جس کے سوائے کوئی سچا معبود نہیں ہے وہ تم کو ضرور جمع کرے گا قیامت کے دن جس کے ہونے میں کچھ بھی شک نہیں۔ اور اللہ کی بات سے زیادہ کس کی بات سچی ہو سکتی ہے۔ تفسير لَيَجْمَعَنَّكُم ۔ جو کچھ سمجھایا جاتا ہے۔ ضائع نہیں جائے گا۔ تم سب جمع ہو گے۔ وہاں بدلہ ملے گا۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۴۰ مؤرخہ ۲۹ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۸) اللہ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ ضرور ضرور وہ تم سب کو قیامت کے دن میں جمع کرے گا اور اللہ سے بڑھ کر کس کی بات سچی ہو سکتی ہے۔ یہ بات انسان کی فطرت میں ہے کہ دوسروں کے سامنے ذلیل ہونا پسند نہیں کرتا۔ چاہتا ہے کہ گھر میں ، شہر میں ، ملک میں جہاں ہو، ہر جگہ اس کی عزت ہو اور کسی قسم کی ذلت اُسے نہ پہنچے۔ اس کے اس فطری تقاضا کو پیش کر کے خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ قیامت کے دن تم سب کو ہم جمع کریں گے جہاں آدم سے لے کر قیامت تک کی ساری ساری مخلوق موجود ہو گی پھر جس حال میں تم اپنے محلہ اور گھر والوں کے سامنے کسی قسم کی ذلت پسند نہیں کر سکتے تو اس قدر مخلوق کے سامنے کس قدر ذلت ہو سکتی ہے اس بے عزتی سے اپنے آپ کو بچاؤ۔ البدر جلد ۲ نمبر ۲۲ مورخه ۱۹ جون ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۷۳) ٨٩ - فَمَا لَكُمْ فِي الْمُنْفِقِينَ فِئَتَيْنِ وَاللهُ اَرْكَسَهُمْ بِمَا كَسَبُوا أَتُرِيدُونَ أَنْ تَهْدُوا مَنْ أَضَلَّ اللَّهُ وَمَنْ يُضْلِلِ اللَّهُ فَلَنْ تَجِدَ لَهُ سَبِيلًا - ترجمہ ۔ تم کو کیا ہو گیا ہے کہ تم منافقوں کے بارے میں دو جماعت بن رہے ہو حالانکہ اللہ نے ان کو ہدایت نہیں دی الٹ دیا نگوں سار کر دیا ان کو اس کی سزا میں کہ انہوں نے اعمال نفاقیہ کئے ۔ کیا تم چاہتے ہو کہ اس کو کامیابی کی راہ پر لگا دو جس کو اللہ نے ناکام کیا اور جس کو اللہ نے گمراہ کیا تو تو اس کے لئے کوئی راستہ نہ پائے گا۔