حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 11
حقائق الفرقان 11 تفسير في سَبِيلِ اللهِ - اعلاء کلمۃ اللہ کے لئے۔ سُورَةُ آل عِمْرَان يَرَوْنَهُمْ مِثْلَيْهِمْ رَأَى الْعَيْنِ - کفار ایک ٹیلہ پر ۶۰۰ تھے اور مسلمان ۳۱۳۔ اور مومن کے لئے تو یہ آیت ہے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ فرما چکا ہے ۔ فَإِن يَكُن مِنْكُمْ مِائَةٌ صَابِرَةٌ يَغْلِبُوا مِائَتَيْنِ وَإِنْ يَكُنْ مِنْكُمْ أَلْفُ يَغْلِبُوا الْفَيْنِ (الانفال الانفال : (۶۷) تورات یسعیاہ ۲۱ باب ۱۵ آیت میں یہ پیشگوئی لکھی ہے۔ اس اعتبار سے اہل کتاب کے لئے بھی بدر کا واقعہ آیت ہے۔ مَنْ يَشَاءُ ۔ یہ میں پہلے بتا چکا ہوں کہ من معرفہ بھی آتا ہے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مؤرخہ ۲۷ رمئی ۱۹۰۹ صفحه (۵۴) ۱۵- زينَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوَاتِ مِنَ النِّسَاءِ وَالْبَنِينَ وَالْقَنَاطِيرِ الْمُقَنْطَرَةِ مِنَ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ وَالْخَيْلِ الْمُسَوَّمَةِ وَالْأَنْعَامِ وَالْحَرْثِ ذلِكَ مَتَاعُ الْحَيُوةِ الدُّنْيَا ۚ وَاللَّهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الْبَابِ - ترجمہ۔ لوگوں کو پسند آ گئی اور مرغوب کی گئی ہے خواہشات کی محبت عورتیں ہوں بیٹے ہوں سونے چاندی کے بڑے بڑے ڈھیر ہوں اور نشان لگے ہوئے عمدہ گھوڑے۔ وڑے ہوں اور بھولے بھالے غریب جانور اور کھیتی ہو ( کیونکہ ) دنیا کی زندگی کے فائدے یہی کچھ سامان ہیں اور اللہ ہی کے پاس اچھا ٹھکانا ہے۔ تفسیر زینَ لِلنَّاسِ ۔ یہ میں پہلے ایک موقعہ پہلے ایک موقعہ پر بیان کر چکا ہوں کہ زُيِّنَ کے دو فائ کے دو فاعل آتے ہیں ۔ چنانچہ زَيَّنَ لَهُمُ الشَّيْطَنُ اَعْمَالَهُمْ (النمل: ۲۵) میں گندی باتوں کا مزین شیاطین کو بتایا ہے اور حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيْمَانَ وَ زَيَّنَهُ فِي قُلُوبِكُمْ (الحجرات:۸) میں اللہ کو۔ ایک اور مقام پر فرمایا كَذلِكَ زَيَّنَّا لِكُلِّ أُمَّةٍ عَمَلَهُمُ (الانعام : ۱۰۹) اکثر لوگ اس کا ترجمہ غلط کرتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ تم کسی مذہب کے بزرگ کو برا نہ کہو ورنہ وہ تمہارے خدا کو گالیاں دیں گے۔ پھر فرمایا لے اگر ہوں تم میں سے سو صابر وہ غالب آئیں گے دوسو پر اور اگر ہوں تم سے ہزار تو وہ اللہ کے حکم سے دو ہزار پر غالب آئیں گے۔ ۲۔ شیطان نے ان کے کام ان کو پسند کر دکھلائے ہیں ۔ سے اللہ نے تمہارے لئے ایمان پسند فرمایا ہے اور اس کو عمدہ کر دکھایا ہے تمہارے دلوں میں ۔ ۴ اسی طرح ہم نے پسند کر دیئے ہیں ہر ایک جماعت کو اُن کے کام ۔ (ناشر) و