حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 12
حقائق الفرقان ۱۲ سُورَةُ آل عِمْرَان دیکھو ہم ہر قوم کے لئے وہ کام جو اُن کو کرنا چاہیے کس خوبصورتی سے پیش کرتے ہیں اور زین مجہول رکھا ہے تا کہ حسب موقع محل دو طرفہ لگ سکے ۔ حُبُّ الشَّهَوَاتِ - ایک خواہش ہوتی ہے دوسرا اس خواہش کا پسند کرنا چنانچہ ان احببتُ حُبّ الْخَيْرِ عَنْ ذِكْرِ رَبِّي (ص: ۳۳) کے معنے ہیں گھوڑوں کی محبت کو میں پسند کرتا ہوں۔ اس آیت میں عام انسانی فطرت کو بتایا ہے کہ کوئی جمال پر لٹو ہے، کوئی جلال پر کوئی آن پر، کوئی اولاد پر کوئی سونے چاندی پر کوئی گھوڑوں پر مگر یہ سب ورلی زندگی کا سامان ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخه ۲۷ رمئی ۱۹۰۹ صفحه ۵۴، ۵۵) ١٦- قُلْ أَؤُنَبِّئُكُمْ بِخَيْرٍ مِنْ ذَلِكُمْ لِلَّذِينَ اتَّقَوْا عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنَّتُ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهُرُ خُلِدِينَ فِيهَا وَ اَزْوَاجٌ مُطَهَّرَةٌ وَرِضْوَانٌ مِّنَ اللَّهِ وَ اللهُ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ - ترجمہ (اے محمد) تو ان سے کہہ دے کیا میں تم کو بتا دوں اس سے بھی بہتر چیز ( وہ یہ ہے ) کہ جنہوں نے اللہ کا خوف کیا اور اس کو سپر بنایا ان کے لئے اللہ کے یہاں عمدہ عمدہ باغ ہیں بہہ رہی ہیں جن کے نیچے نہریں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے اور اُن کی صاف ستھری بیبیاں ہوں گی (اور سب سے بڑھ کر یہ بات کہ ) اللہ ان سے خوش ہو گا اور اللہ دیکھ رہا ہے اپنے بندوں کو۔ تفسیر - أونَبِّئُكُمْ ۔ نبأ سے ہے جس کے معنے عظیم الشان بات۔ الَّذِينَ اتَّقَوا متقی بنا بڑی قربانی چاہتا ہے۔ امام غزالی نے مناظرہ میں ۵۶ کبیرہ گناہوں کو لکھا ہے اور ایک جگہ یہ بتایا ہے کہ قطب کے دل سے جو آخری گناہ نکلتا ہے وہ کبر ہے۔ وَ رِضْوَانَ مِنَ اللَّهِ - وَ السَّبِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهْجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ “ ( التوبة:١٠٠) کے اخیر میں لکھا ہے رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ جس عنہ نے جس سے معلوم ہوا مہاجرین و انصار کو رضوان من اللہ کا سارٹفکیٹ مل گیا تھا۔ لے میں نے ذکر الہی کے لئے ( یعنی جہاد میں کام آنے کے واسطے ) ان سے محبت کی ہے۔ ۲۔ اور نیکیوں میں بڑھ جانے والے اول مہاجرین اور انصار سے اللہ اُن سے راضی ہو گیا اور وہ اللہ سے راضی ہو گئے۔