حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 183 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 183

حقائق الفرقان ۱۸۳ سُورَةُ النِّسَاء في المضاجع ۔ گھر سے نکالنا منع ہے۔ ( تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ - ماہ ستمبر ۱۹۱۳ صفحه ۴۴۸) انہیں نصیحت کرو اور ان کی چار پائی الگ کر دو اور سزا دو اور اگر اس پر بھی باز نہ آئے تو عورت کے رشتہ دار اور مرد کے رشتہ دار دونوں کورٹ کر کے صلح کرا دیں ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۹۶) مردوں کی ذمہ داریاں عورتوں کے بارے میں مردوں کو فرمایا۔ قَامُونَ عَلَى النِّسَاء (النساء: ۳۵) ۔ پس مردوں کا فرض ہے کہ ان کی تادیب و اصلاح کریں نیک معاشرت رکھیں رفق و مدارات سے پیش آئیں۔ بچوں میں بد عادتیں نہ پڑنے دیں۔ اگر ہوں تو دور کرنے کی سعی کریں۔ محلہ میں شہر میں جو بد عادات اور رسومات رواج پذیر ہوں ان کو دور کرنے کی کوشش کریں اور ان سب کے لئے عمدہ عمدہ تدابیر سوچتے رہیں۔ ہر مومن اپنے نفس سے سوال کرے کہ اس نے کسی بدی کا اپنے نفس یا اپنے گھر میں یا اپنے محلہ یا اپنے شہر یا اپنے ملک سے قلع قمع کیا ہے؟ بدیاں انسان زیادہ تر حصول رزق کے لئے کرتا ہے۔ فرمایا بسط رزق تو اللہ تعالیٰ کے قبضہ قدرت میں ہے۔ ( بدر جلد ۱۰ نمبر ۳۴ مورخه ۲۲ جون ۱۹۱۱ ء صفحه (۳) ٣٦ وَإِنْ خِفْتُمْ شِقَاقَ بَيْنِهِمَا فَابْعَثُوا حَكَمًا مِّنْ أَهْلِهِ وَ حَكَمًا مِّنْ أَهْلِهَا إِنْ يُرِيدَا إِصْلَاحًا يُوَفِّقِ اللهُ بَيْنَهُمَا إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلِيمًا خَبِيرًا - ترجمہ ۔ اور اگر تم کو اندیشہ ہو میاں بی بی کے آپس میں جھگڑے فساد کا تو ٹھہرا لو، کھڑا کرو، ایک پہنچ مرد کے گھر والوں میں سے اور ایک منصف عورت کے گھر والوں میں سے اگر یہ دونوں صلاح اور ملاپ کرا دینا چاہیں گے تو اللہ توفیق دے دے گا میاں بی بی میں ( ملاپ کی ) ۔ بے شک اللہ بڑا جاننے والا خبر دار ہے۔ تفسیر۔ اور اگر تم لوگ ڈرو کہ وہ دونوں آپس میں ضد رکھتے ہیں تو کھڑا کرو ایک منصف مرد والوں میں سے اور ایک مُنصف عورت والے والوں میں سے ۔ا ۔ اگر یہ دونوں چاہیں گے صلح تو اللہ ملاپ دے گا اُن میں ۔ ا مرد مہتمم اور حاکم ہیں عورتوں پر ۔ ( ناشر ) ( فصل الخطاب المقد مہ اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۴۶ حاشیہ )