حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 9 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 9

حقائق الفرقان ۹ سُورَةُ آل عِمْرَان فَأْتُوا بِسُورَةٍ مِنْ مِثْلِهِ (البقرۃ: ۲۴) کے اخیر میں فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ (البقرۃ:۲۵) موجود ہے۔ بس یہاں بھی وفود کا لفظ ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اس قسم کے سامان مجتمع ہوتے رہیں گے کہ یہ جنگوں میں ہلاک ہو جاویں گے۔ یہ دنیا کی بات ہے آخرت میں کیا ہوگا۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخہ ۲۷ مئی ۱۹۰۹ء صفحه ۵۴) ۱۲ - كَدَابِ الِ فِرْعَوْنَ وَالَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ كَذَّبُوا بِايْتِنَا ۚ فَأَخَذَهُمُ اللهُ بذُنُوبِهِمْ وَاللَّهُ شَدِيدُ الْعِقَابِ ۔ ترجمہ (اُن کا حال ) فرعون والوں اور اُن سے پہلے جو لوگ تھے اُن کا سا حال ہے جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا تو اللہ نے اُن کو اُن کے گناہوں کے سبب سے پکڑا اور اللہ سخت عذاب کرنے والا ہے۔ تفسیر - كَدَابِ اللِ فِرْعَوْنَ ۔ جیسی فرعونی ایک چال چلے تو خدا بھی ان کے مقابلہ میں ایک چال چلا اور پھر جو کچھ عاد و ثمود وغیرہ سے ہوا ۔ کیا ہوا ؟ فَأَخَذَهُمُ اللَّهُ بِذُنُوبِهِم - پکڑ لیا اللہ نے بدیوں کے سبب ۔ وَاللهُ شَدِيدُ الْعِقَابِ ۔ اس عذاب کی وجہ بتادی ۔ عقاب عقب سے نکلا ہے۔ انسان جو نافرمانی کرتا ہے اس پر جو نتیجہ جناب الہی سے مرتب ہوتا ہے اسے عقاب کہتے ہیں۔ ۱۳ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخه ۲۷ رمئی ۱۹۰۹ صفحه ۵۴) ١٣ - قُلْ لِلَّذِينَ كَفَرُوا سَتُغْلَبُونَ وَتُحْشَرُونَ إِلَى جَهَنَّمَ وَبِئْسَ الْمِهَادُ - ترجمہ۔ (اے محمد) تو کہہ دے ان لوگوں کو جنہوں نے حق کو چھپا یا یا کافر ہو گئے کہ اب تم قریب ہی مغلوب ہو جاؤ گے اور جہنم کی طرف ہنکا لے جاؤ گے اور وہ بُری آرام گاہ ہے۔ تفسیر قُلْ لِلَّذِينَ كَفَرُوا سَتُغْلَبُونَ ۔ سورہ بقر میں أُولَبِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ (البقرة:1) اور فَمَنْ تَبِعَ هُدَايَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ (البقرة: ٣٩) وغیرہ سے: رہ سے جو امر بتا آیا ہے وہاں ے اگر تم کو شک ہے (اللہ کے کلام میں ) اس کلام میں جو ہم نے اتارا اپنے بندے ( پیارے محمد ) پر تو لاؤ تو ایک سورت اس کے جیسی ۔ ۲ تو بچو اس آگ سے جس کے سلگنے کا سبب آدمی اور پتھر ہیں۔ سے یہی لوگ نہال اور با مراد ہیں ۔ ہے اس وقت جو جو شخص ان میرے ہدایت ناموں کی پیروی کرے گا اسے کسی قسم کا نہ آئندہ خوف ہو گا اور نہ گزشتہ ہی عمل کے لئے وہ غمگین ہوگا۔