حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 8
حقائق الفرقان A سُورَةُ آل عِمْرَان تفسیر - ربَّنَا إِنَّكَ جَامِعُ النَّاسِ ۔ پھر یہ سمجھے کہ جب معمولی مجلس میں ہتک گوارا نہیں کر سکتا تو جہاں اولین و آخرین جمع ہوں گے وہاں کیونکر ذلت گوارا ہوگی ۔ پس مجھے کسی غلطی میں نہ ڈال کہ قرآن کی کچھ مراد سمجھ کر میں عذاب میں گرفتار ہو جاؤں ۔ T إِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادَ - ایک وعدہ الہی تو یہ ہے وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سبلنا (العنكبوت: ۷۰) بوت : ۷۰) دوسرا الرَّحْمنُ عَلَّمَ الْقُرْآنَ - (الرحمن: ۳،۲) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم دُعا مانگنے والوں کو سمجھا دیں گے۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۱ مورخه ۲۷ رمئی ۱۹۰۹ ء صفحه ۵۴) 11 - إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَنْ تُغْنِى عَنْهُمْ أَمْوَالُهُمْ وَلَا أَوْلَادُهُمْ مِّنَ اللَّهِ شَيْئًا وَأُولَئِكَ هُمْ وَقُودُ النَّارِ ۔ ترجمہ۔ البتہ جو کافر ہیں ان کو ہرگز نہیں بچائے گا مال و اولاد اللہ کے غضب سے کچھ بھی اور یہی لوگ جہنم کی آگ سلگنے کے سبب ہیں ۔ ۔ تفسیر - إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَنْ تُغْنِي عَنْهُمْ أَمْوَالُهُمْ وَلَا أَوْلَادُهُمْ - سورۂ بقر میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا کہ جو لوگ تعلیمات الہیہ کے منکر ہیں اول تو کلام الہی سنتے نہیں اور جو سن بھی لیں تو اس پر غور نہیں کرتے بلکہ اس تعلیم کا وجود و عدم وجود برابر سمجھتے ہیں اور ان کے لئے عذاب عظیم ہے۔ اب اس کی تشریح فرماتا ہے کہ لوگ اس خیال سے کافر ہیں کہ مسلمانوں میں شامل ہونے کی وجہ سے ہمارے اموال میں نقصان ہوگا یا ہماری اولا د خطروں میں پڑے گی ۔ فرمایا۔ نہ مال کام آئے گا نہ ہی اولاد۔ - وَ أُولَئِكَ هُمْ وَقُودُ النَّارِ ۔ اس نار سے مراد دنیا میں نارالحرب سے ہے۔ چنانچہ كُلَّمَا أَوْقَدُوا نَارًا لِلْحَرْبِ ( المائدة : ۶۵) میں نار کا ذکر ہے۔ پھر آیت اِن كُنْتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلَى عَبْدِنَا لے اور جن لوگوں نے محنتیں اور کوششیں کیں ہمارے میں ہو کر تو ہم ضرور ضرور دکھا ئیں گے ان کو اپنے رستے۔ ۲ رحمن نے ۔ قرآن سکھایا ہے۔ ۳ جنگ کی آگ ۔ (ناشر) ۴ جب وہ سلگاتے ہیں لڑائی کی آگ ۔