حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 176
حقائق الفرقان ۱۷۶ سُورَةُ النِّسَاء ۲۸ - وَاللهُ يُرِيدُ ان أَنْ يَتُوبَ عَلَيْكُمْ وَ يُرِيدُ الَّذِينَ يَتَّبِعُونَ الشَّهَاتِ أَنْ تَمِيلُوا مَيْلًا عَظِيمًا - ترجمہ ۔ اور اللہ تو چاہتا ہے کہ مہربانی سے تم پر متوجہ ہو مگر خواہشات کے پیچھے پڑے ہوئے لوگ چاہتے ہیں کہ تم راہ راست سے بہت دور جا پڑو۔ تفسير - يُرِيدُ أَنْ يَتُوبَ عَلَيْكُم - اللہ کسی کو پکڑ پکڑ کر تو نہیں بتا تا ۔ مگر انسان کو ایک طاقت و مقدرت عطا کر دی ۔ اگر تم کسی اور کی طرف جھکو گے تو تمہاری جان و مال کو نقصان پہنچے گا ۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مؤرخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۵) الشَّهَوَاتِ - ا۔ خواہش جماع ۲ طمع ۳- غضب ۴۔ بزدلی وجبن ۵- حرص ۔ تشحیذ الاذہان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۸) ۲۹- يُرِيدُ اللهُ أَنْ يُخَفِّفَ عَنْكُمْ وَخُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا - ترجمہ اللہ یہ بھی چاہتا ہے کہ تم سے بوجھ ہلکا کرے اور انسان کمزور ہی پیدا کیا گیا ہے۔ تفسیر - يُخَفِّفَ عَنْكُمْ ۔ دیکھو مسجد میں نماز پڑھنے کے لئے معمولی لباس کافی ہے۔ مگر دیکھ لو جب کسی برات میں جاتے ہیں تو کیسا قیمتی لباس پہن کر جاتے ہیں۔ ایک ہمارا دوست تھا۔ اس نے میراثیوں کو آٹھ ہزار روپیہ دے دیا اسی طرح مرنا بھی دیکھ لو ۔ معمولی کفن ہے۔ شادی میں بھی یہی حال ہے۔ لوگ اپنی رسوم کے ماتحت خواہ مخواہ اپنے اوپر بوجھ ڈالے ہوئے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ لوگوں کی بتائی ہوئی راہ میں آرام و تخفیف نہیں مگر ہماری بتائی ہوئی راہ میں یہ بات ہے کہ کیونکر لوگوں کو فطرت کا علم نہیں ۔ عیسائیوں نے اپنے خود ساختہ قواعد سے مجبور ہو کر کہہ دیا کہ شریعت صرف اس لئے آئی تا انسان کو مجبور ثابت کرے۔ ہمارے زمانہ کے نوجوان سوسائٹی سوسائٹی پکارتے ہیں ان کو معلوم نہیں ۔ انگریز خودا پنی سوسائٹی کی قیود سے کس قدر تنگ ہیں۔ ایک مولوی نے مجھ سے ذکر کیا۔ مجھے ایک جنٹلمین نے انگریزی سوسائٹی میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔ ایک برات کے موقعہ پر میرے ستر روپے ایک سوٹ پر