حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 174 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 174

حقائق الفرقان ۱۷۴ سُورَةُ النِّسَاء میں سے زنا میں مبتلا ہونے کا ڈر رکھتا ہو اور اگر تم صبر کرو تو وہ تمہارے حق میں بہتر ہے۔ اور اللہ بڑا ڈھانپنے والا سچی محنتوں کا بدلا دینے والا ہے۔ تفسير - أن يَنْكِحَ الْمُحْصَنَتِ - یعنی محرة - (آزاد عورت ۔ ناقل ) ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مؤرخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۵) ۲۷- يُرِيدُ اللهُ لِيُبَيِّنَ لَكُمْ وَيَهْدِيَكُمُ سُنَنَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ يَتُوبَ عَلَيْكُمْ وَاللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ - ترجمہ ۔ اللہ چاہتا ہے (کہ) تم سے کھول کھول کر بیان کر دے اور تم کو کامیابی کے راستوں پر چلائے ان لوگوں کے رستے پر جو تم سے پہلے ہو چکے ہیں اور تم پر رجوع برحمت فرمائے اور اللہ بڑا جاننے والا اور بڑا حکمت والا ہے۔ تفسیر ۔ اللہ تعالیٰ نے يُرِيدُ اللهُ لِيُبَيِّنَ لَكُمْ وَيَهْدِيَكُمُ سُنَنَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ يَتُوبَ عَلَيْكُمْ وَاللهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ (النساء : ٢٧) الله : ۲۷) اللہ تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ پہلے نیک لوگوں کی راہیں تم پر ظاہر کرے اور ان پر تجھے چلائے اور تم پر رجوع برحمت ہو۔ اللہ تعالیٰ کو سب علم ہے کہ پہلے لوگوں کی کیا راہیں تھیں اور وہ اپنی حکمت کا ملہ سے اُنہیں تم پر کھولتا ہے۔ ( بدر کلام امیر حصہ دوم مورخه ۱۰ را کتوبر ۱۹۱۲ ء صفحه ۳۱) يُرِيدُ اللهُ لِيُبَيِّنَ لَكُمْ وَيَهْدِيَكُمُ سُنَنَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِكُمُ (النساء: ۲۷) ( یعنی اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ بیان کرے تمہارے آگے تمام ہدایت کی راہیں ان لوگوں کی جو گزر گئے ۔) فرمایا۔ یہ دعوی کسی کتاب کا نہیں ہے سوائے قرآن شریف کے ۔ اللہ فرماتا ہے کوئی بھی ایسی راہ نہیں جو کسی ملک کی بھلائی کے واسطے یا کسی قوم کی بھلائی کے متعلق پہلے لوگوں میں گزر چکی ہو اور ہم نے قرآن میں بیان نہ کی ہو۔ میں نے کوشش کی ہے کہ کوئی راہ بتادے کہ جس سے اللہ راضی ہو جاوے اور مخلوق کا بھلا ہو جس کو کسی بزرگ نے بتایا ہو اور وہ اتم طور پر قرآن میں بیان نہ ہو۔ خواہ وہ ارسطو کا قول ہو، خواہ جالینوس نے بیان کیا ہو، خواہ زرتشت کا یا رام چندر کا یا کرشن جی کا یا بدھ فرمان ہو۔