حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 173
حقائق الفرقان ۱۷۳ سُورَةُ النِّسَاء جناح کے لغوی معنی ہیں۔ جھکنا ۔ اسی لفظ سے گناہ نکلا ہے ۔ حج مبدل برگ اور حہ کا۔ ہمارے ملک میں فرق نہیں۔ میں نے اکثر پادریوں سے کہا۔ کسی نبی کے لئے جناح کا لفظ نکال دو ۔ وہ نہیں نکال سکے۔ عربی میں خطاء، ذنب، عصیان ۔ ایسے اکیس لفظ ہیں جن کے معنے بالکل الگ الگ ہیں ۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۹ مورخہ ۲۲ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۲۲) نکاح کی نسبت اللہ کریم فرماتا ہے کہ اس سے غرض صرف مستی کا مٹانا ہی نہ ہو بلکہ مُحْصِنِينَ غَيْرَ مُسْفِحِينَ کو مد نظر رکھے اور ہر ایک بات میں اس خدا کے آگے جس کے ہاتھ میں مال ، جان، اخلاق و عادات اور ہر ایک طرح کا آرام ہے بہت بہت استغفار کرے اور بے پرواہی سے کام نہ لے خواہ وہ انتخاب لڑکوں کا ہو یا لڑکیوں کا کیونکہ بعد میں بڑے بڑے ابتلاؤں کا سامنا ہوا کرتا ہے۔ الحکم جلد ا ا نمبر ۳۵ مؤرخه ۳۰ ستمبر ۱۹۰۷ء صفحه ۵ ) ٢٦- وَ مَنْ لَّمْ يَسْتَطِعْ مِنْكُمْ طَوْلًا أَنْ يَنْكِحَ الْمُحْصَنَتِ الْمُؤْمِنَتِ فَمِنْ مَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ مِّنْ فَتَيْتِكُمُ الْمُؤْمِنَتِ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِإِيْمَانِكُمْ بَعْضُكُمْ مِنْ بَعْضٍ فَانْكِحُوهُنَّ بِإِذْنِ أَهْلِهِنَّ وَآتُوهُنَّ أُجُورَهُنَّ بِالْمَعْرُوفِ مُحْصَنَتِ غَيْرَ مُسْفِحْتِ وَ لَا مُتَّخِذْتِ أَخْدَانٍ ۚ فَإِذَا أَحْصِنَ فَإِنْ آتَيْنَ بِفَاحِشَةٍ فَعَلَيْهِنَّ نِصْفُ مَا عَلَى الْمُحْصَنْتِ مِنَ الْعَذَابِ ذَلِكَ لِمَنْ خَشِيَ الْعَنَتَ مِنْكُمْ وَ أَنْ تَصْبِرُوا خَيْرٌ لَّكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ وو الله غفور رحيم - ترجمہ ۔ جس کو تم میں سے مالی طاقت اتنی نہ ہو کہ وہ حفاظت میں رہنے والی عزت دار اور ایمان والی عورتوں سے نکاح کر سکے تو لونڈیوں ہی سے کر لے اپنی ایمان دار چھو کر یوں میں سے۔ اور اللہ خوب جانتا ہے تمہارا ایمان تم آپس میں ایک ہی ہو تو اُن سے نکاح کرلوان کے مالکوں کی اجازت سے اور اُن کو اُن کے مہر دے دو دستور کے مطابق حفاظت میں لانے کے لئے ) متعہ اور زنا اور نیوگ کرنے والی نہ ہوں چوری کا نکاح اور چھپی دوستی کرنے والی نہ ہوں ۔ جب وہ قید نکاح میں آگئیں یا اسلام لائیں اور فاحشہ کا وقوع ان سے ہو تو ان کو بیبیوں کی آدھی سزا ہو تو ان کو بیبیوں کی آدھی سزا دی جائے۔ یہ حکم اس کے لئے ہے جو تم