حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 150 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 150

حقائق الفرقان ۱۵۰ سُورَةُ آل عِمْرَان تفسیر - وَإِذْ أَخَذَ اللَّهُ مِيثَاقَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ لَتُبَيِّنُنَّهُ لِلنَّاسِ وَلَا تَكْتُمُونَ ۔ اور جب لیا اللہ نے پختہ اقرار کتاب والوں سے کہ اس کو بیان کرو گے لوگوں کے پاس اور نہ چھپاؤ گے۔ ( فصل الخطاب المقدمه اہل الکتاب حصہ اول صفحہ ۵۶ حاشیه ) ۱۹۲ - الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا وَقُعُودًا وَ عَلَى جُنُوبِهِمْ وَ يَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَ الْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا ۚ سُبْحْنَكَ فَقِنَا عَذَابَ النار - ترجمہ۔ جو کھڑے اور بیٹھے اور پڑے پڑے کروٹوں پر اللہ کو یاد کرتے ہیں اور آسمان اور زمین کی ساخت میں غور کرتے ( اور بے اختیار بول اٹھتے ہیں کہ اے ہمارے پروردگار تو نے (اس کارخانہ عالم کو) بے فائدہ ( تو ) نہیں بنایا تیری ذات پاک ہے تو ہم کو دوزخ کے عذاب سے محفوظ رکھیو۔ تفسیر۔ فرشتوں پر ایمان بہت ضروری ہے ایک فرشتہ کی تحریک کو انسان مانتا ہے تو پھر اور ملائکہ سے اس کا تعلق ہوتا ہے۔ جب انسان ملائکہ کی لعنت کے نیچے آتا ہے تو اس کا نشان یہ ہے کہ أَنَّ أَكْثَرَكُمْ فَسِقُونَ (المائدة : ٢٠) کا شان نزول بنتا ہے۔ میں نے تجربہ کیا ہے کہ جو لوگ فسق اختیار کرتے ہیں ان کی سمجھ میں پاک باتیں آتی ہی نہیں چنانچہ مردار خوار، خنزیر خوار ما أُهِلَّ بِهِ لِغَيْرِ الله (البقرۃ: ۱۷۴) ایسی تمام قوموں کا یہی حال ہے۔ مسلمان مردار ، سور نہیں کھاتے پھر بھی ان میں مجرم ہوتے ہیں اس کی وجہ اکل الباطل جس سے نیکی کی توفیق نہیں ملتی۔ انسان کو چاہیے کہ ہر وقت خدا کو یاد رکھے اور دُعا میں لگا ر ہے جیسا کہ اس رکوع میں الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللهَ : يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيمًا وَقُعُودًا اور رَبَّنَا إِنَّنَا سَمِعْنَا سے ظاہر ہے۔ (ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ء صفحہ ۷۲) ذکر الہی اور تفکر بھی علم صحیح کا باعث ہے چنانچہ فرمایا لايَتِ لِأُولِي الْأَلْبَابِ الَّذِينَ يَذْكُرُونَ لے اور تم تو اکثر نا فرمان ہی ہو۔ (ناشر) کے وہ چیز جو اللہ کے سواکسی اور کے نام سے پکاری جائے ۔ (ناشر)