حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 149 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 149

حقائق الفرقان ۱۴۹ سُورَةُ آل عِمْرَان تفسیر - تاكله النار - یہودیوں اور ہندوؤں میں اب بھی قربانی آگ میں ڈالتے ہیں۔ پس انہوں نے کہا ہم اس نبی کو مانیں گے جو سوختنی قربانیوں کا حکم لائے۔ تشحید الا ذبان جلد ۸ نمبر ۹ ماه ستمبر ۱۹۱۳ ء صفحه ۴۴۷) وہ جنہوں نے کہا کہ ہم رسول کی بات نہیں مانیں گے جب تک ہمارے پاس ایسی قربانی نہ لائے جسے آگ کھا جاتی ( سوختنی قربانی) تو کہہ مجھ سے پہلے رسول بینات لے کر اور تمہاری مانگی ہوئی چیز ( سوختنی قربانی) کو بھی لے کر آئے پھر تم نے انہیں کیوں قتل کیا اگر تم صادق ہو؟ ( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۱۸۰، ۱۸۱) اللہ تعالیٰ کے مرسل و مامور اپنے اعداء کے سامنے نا کام ہو کر نہیں مرتے اور نہ ہلاک ہوتے اور نہ مارے جاتے ہیں۔ مامورین کے ساتھ جدال و قتال ہوتا ہے جس کا ذکر فَلِمَ قَتَلْتُمُوهُمْ اِنْ كنتُم صدقين۔ میں ہے مگر یہ مقاتلہ و مقابلہ کرنے والے ناکام و نامراد مرتے ہیں اور مامور لوگ اللہ کے فضل سے مظفر و مظفر و منصور اور کامیاب : در اور کامیاب ہو کر دنیا سے جاتے ہیں ۔ (نورالدین بجواب ترک اسلام - کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۲۷، ۲۲۸) ۱۸۸ - وَإِذْ أَخَذَ اللهُ مِيثَاقَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ لَتُبَيِّنُنَّهُ لِلنَّاسِ وَلَا تَكْتُمُونَهُ فَنَبَذُوهُ وَرَاءَ ظُهُورِهِمْ وَ اشْتَرَوُا بِهِ ثَمَنًا قَلِيلًا فَبِئْسَ مَا ودر - يشترون - ترجمہ اور (اے پیغمبر ! اہل کتاب کو وہ وقت کیوں نہیں یاد دلاتے ) جب اللہ نے اہل کتاب سے قول و قرار لیا کہ یہ کتاب جو تم کو دی گئی ہے ) لوگوں سے اس کا مطلب صاف صاف بیان کر دینا اور اس کی کسی بات ) کو چھپانا مت مگر انہوں نے (اس قول کی کچھ بھی پروا نہ کی ) اور اس کو اپنے پسِ پشت پھینک دیا اور اُس کے عوض میں تھوڑے سے دام (یعنی دنیاوی فائدے ) حاصل کئے سو ( کیا ہی ) برا (سودا) ہے جو یہ لوگ لے رہیں ہیں ۔