حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 148 of 536

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۲) — Page 148

حقائق الفرقان الد ٧ سُورَةُ آل عِمْرَان ہوتی ۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) کے دشمن مدینہ کی اطراف میں آپ کے دشمنوں کو اُکساتے رہتے ۔ فرمایا کہ جلد بازی نہ کریں وہ لوگ ۔ ہم ان کو عذاب عظیم دیں گے۔ تیرے منکر گمان نہ کریں کہ ان کو جو مہلت دی گئی ہے وہ ان کے لئے مفید ہے۔ مہلت سے بعض لوگ بدی میں اور ترقی کرتے ہیں۔ یہاں بھی بعض لوگ منافقانہ طرز اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ جس سے ملے اُسی کی سی باتیں کرنے لگے ۔ ہم کو ایسے لوگوں کی خبر ہو جاتی ہے۔ ایسے منافق لوگ انجام کار ذلیل ہوا کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ یہ مال جس کا یہ بخل کرتے ہیں۔ اللہ تمہارے کاموں کو جانتا ہے۔ بعض لوگ بہت ۔ بہت سے چندوں کی تحریکیں سن کر یہ کہہ دیتے ہیں کہ ان کا اگر خدا سے تعلق ہوتا تو یہ مانگتے ہی کیوں ۔ سَنَكْتُبُ کے معنی سَنَحْفَظ ہیں ۔ ہندوؤں میں ایک قربانی ہوتی تھی جس میں آدمی کو جلاتے یا جانور کو جلاتے ہیں ۔ اب اس کی بجائے گھی ، شکر ، چاول وغیرہ چیزیں جلاتے ہیں ۔۔۔ دنیا کا بڑا حصہ لوگوں نے دھو کہ میں ضائع کیا۔ خدا تعالیٰ تم کو فہم عطا کرے اور جھوٹ ، حرص، تکبر سے بچائے۔ محبتیں پیدا کرے۔ مسلمان بڑی فضولیاں کرتے ہیں ۔ اپنی طاقتوں سے بڑھ کر کام نہ کرو۔ ضمیمه اخبار بدر قادیان جلد ۸ نمبر ۳۸ مورخہ ۱۵ جولائی ۱۹۰۹ ء صفحہ ۷۲) یعنی کافر ہیں جنہوں نے کہا ہے کہ اللہ فقیر ہے اور ہم غنی ہیں ۔ کیا معنی؟ ہم ان کی بات کو محفوظ رکھیں گے؟ ( نورالدین بجواب ترک اسلام ۔ کمپیوٹرائز ڈایڈیشن صفحہ ۲۸۰) ۱۸۴ - الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ عَهِدَ إِلَيْنَا إِلَّا نُؤْمِنَ لِرَسُولٍ حَتَّى يَأْتِيَنَا بِقُرْبَانِ تَأْكُلُهُ النَّارُ قُلْ قَدْ جَاءَكُمْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِي بِالْبَيِّنَتِ وَ بِالَّذِي قُلْتُمْ فَلِمَ قَتَلْتُمُوهُمْ إِنْ كُنْتُمْ صَدِقِينَ - ترجمہ یہودی جو کہتے ہیں کہ اللہ نے ہم سے اقرار لے رکھا ہے کہ ہم کسی رسول کو نہ مانیں جب تک وہ سوختنی قربانی کر کے ہم کو نہ دکھائے تم کہہ دو کہ لا چکے تمہارے پاس مجھ سے پہلے بہت رسول کھلی کھلی نشانیاں اور یہ فرمائش بھی جو تم نے کی پھر تم نے ان سے کیوں لڑائی کی اور ان کے مارنے کا کیوں ارادہ کیا جب تم سچے ہو۔