حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱)

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 7 of 680

حقائق الفرقان۔۲۰۲۴ء ایڈیشن (جلد ۱) — Page 7

حقائق الفرقان پہنچانے والا ہے ۔ وہ سب حقیقی بادشاہ حقیقی معبود ہے ۔ اللہ اکبر ! ایک معمولی تھانیدار یا صاحب ضلع بلکہ نمبر دار اور پٹواری کی پناہ میں آ کر کئی لوگ مطمئن ہو جاتے ہیں پس کیا مرتبہ ہے اُس شخص کا جو تمام جہان کے رب اور بادشاہ اور سچے معبود کی پناہ میں آ جائے! صرف اِس کتاب کا اول و آخر ہی اسلام اور عیسائیت میں فیصلہ گن ہے اگر کوئی خدا ترس دل لے کر غور کرے! تشحید الاذہان جلد ۶ نمبر ۹ ستمبر ۱۹۱۱ء صفحه ۳۵۳، ۳۵۴)