اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 942
ومالى ٢٣ ۹۴۲ الصفت ۳۷ فَاسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمْ مَّنْ خَلَقْنَا ۱۲۔اب ان سے پوچھ لے کہ ان کی پیدائش زیادہ مشکل ہے یا وہ جو ہم نے پیدا فرمایا ہے۔ہمیں إِنَّا خَلَقْنَهُمْ مِّنْ طِينٍ لَّازِبٍ نے ان کو پیدا کیا لیس دار اور عمدہ مٹی سے۔بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ وَإِذَا ذُكِّرُوا لَا يَذْكُرُونَ وَإِذَا رَأَوْا أَيَةً يَسْتَسْخِرُونَ ۱۳۔بلکہ تو نے تعجب کیا اور وہ تو ہنستے ہی ہیں۔۱۴۔اور ان کو سمجھایا بھی جاتا ہے تو وہ سمجھتے نہیں۔۱۵۔اور جب کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو وہ ہنسی اڑاتے ہیں۔وَقَالُوا إِنْ هُذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ ۱۶۔اور کہتے ہیں یہ تو دل فریب بات ہے اپنوں سے قطع تعلق کرانے والی۔إذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا ۱۷۔کیا جب ہم مر گئے اور مٹی اور ہڈیاں ہو إِنَّا لَمَبْعُوثُونَ اوَ ابَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ قُلْ نَعَمْ وَأَنْتُمْ دَاخِرُونَ گئے تو پھر بھی اٹھائے جائیں گے ہم؟ ۱۸۔اور ہمارے باپ دادے۔۱۹۔تو کہدے ہاں تم عاجز اور ذلیل ہی ہو گے۔فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ فَإِذَا ۲۰۔وہ تو ایک ہی للکار ہو گی اور وہ یکا یک هُمْ يَنْظُرُونَ دیکھنے لگیں گے۔وَقَالُوا يُوَيْلَنَا هَذَا يَوْمُ الدِّينِ۔۲۱۔اور کہیں گے ہائے افسوس ہم پر! یہ تو انصاف ہی کا دن ہے۔هذَا يَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِى كُنتُمْ ۲۲۔یہ وقت ہے فیصلہ کا جس کو تم جھٹلایا کرتے تُكَذِّبُونَ تھے۔آیت نمبر ۱۳۔بَل عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ۔تو نے تعجب کیا تو بنتے ہی ہیں۔تجھے تعجب اور انہیں مسخری۔یعنی تجھے تو اس کا تعجب ہے کہ اتنا بڑا کارخانہ دیکھ کر یہ خدائے قادر پر کیوں ایمان نہیں لاتے مگر یہ مسخرے ہنسی اڑاتے رہتے ہیں اور غور و تدبر سے کام نہیں لیتے۔