اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 940 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 940

ومالى ٢٣ ۹۴۰ الصفت ۳۷ سُورَةُ الصَّفْتِ مَكَّيَّةٌ وَهِيَ مَعَ الْبَسْمَلَةِ مِائَةٌ وَّ ثَلاثٌ وَ ثَمَانُونَ آيَةٌ وَّ خَمْسَةُ رُكُوعَاتٍ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ہے۔ہم سورہ صافات کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اللہ وَالصَّفْتِ صَفَّان فَالنُّ جِراتِ زَجْران فَالتَّلِيتِ ذِكْرًان إِنَّ الْهَكُمْ لَوَاحِدة کے باعظمت نام سے جس نے سب ہی کچھ مہیا کر دیا اور ہر قسم کی محنت کا صلہ دینے کو تیار ہے۔قسم ہے صفوں میں صف بستہ ہونے والوں کی۔۔پھر ا نتظا ما ڈانٹنے والوں کی۔۴۔پھر وعظ سنانے والوں کی۔۵۔کہ تمہارا اللہ تو بس ایک ہی اللہ ہے۔آیت نمبر۲۔وَالصّفت۔قسم ہے صفوں میں صف بستہ ہونے والوں کی۔قسم قرآن مجید کی ایک قسم کی شہادت ہے یعنی قرآنی قسمیں بطور شہادت اور براہین قویہ کے ہیں جو نہایت اختصار سے ابلغ واحسن طریق پر کسی مسئلہ کو صاف کر دیتی ہیں۔چنانچہ مقامی مطلب یہ ہے کہ گر وہ عظیم اگر تحقیق کرتے ، انجمن بناتے، روکنے والے جھڑ کیں دینے والے مقرر کرتے تو سچی صداقتیں ضرور نکل آتیں۔یہ معلوم ہو جا تا کہ کچھ شک نہیں کہ تمہارا معبود ایک ہی ہے اللہ۔یعنی اگر بہت سے دانشمند طالب حق انجمن بناتے اور جس طرح انتظام کے لئے پولیس وغیرہ کے افسر ہوتے ہیں پھر بڑے بڑے واعظ متقی صاحب دل محسن لیکچرار کھڑے ہو کر اپنی اپنی تقریر میں کرتے تو نتیجہ یہی نکلتا کہ سچا اور حقیقی معبود تو ایک ہی معبود ہے چنانچہ جلسہ مہوتسو مذاہب اعظم میں ایسا ہی ہوا اور انتظاما پولیس بھی تھی اور اعلیٰ سے اعلی لیکچرار بھی جن کی لمبی چوڑی تقریروں کا یہی نتیجہ نکلا کہ کل عالم کا خدا اور مالک ایک ہی ہے اور یہ آنحضرت ﷺ کی دوسری بعثت کا پکا ثبوت ہے۔پہلی بعثت میں آپ نے تکمیل ہدایت فرما دی اور اخیر زمانہ میں دوسری بعثت کے ذریعہ تکمیل اشاعت ہدایت حتی الامکان فرما دی۔اَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَعَلَى الِهِ وَخُلَفَائِهِ الرَّاشِدِينَ الْمَهْدِيِّينَ أَجْمَعِينَ۔آیت نمبر ۵۔لَوَاحِدٌ۔بس ایک ہی ہے۔ایک عارف باللہ کی لطیف تقریر۔ایک بت پرست رئیس نے عاشق اللہ سے کہا: قدیم مذہب اچھا ہوتا ہے؟ عارف نے فرمایا : رام چندر جی کس کی پرستش کرتے تھے اور قدیم مذہب کون سا ہے ؟ رئیس۔بت پرستی۔عارف۔آپ کس کی پرستش کرتے ہیں ؟ رئیس۔شیو جی مہاراج کی۔عارف وہ کس کی پرستش کرتے تھے؟ رئیس۔بیاس جی کی۔عارف۔بیاس جی کس کی کرتے تھے۔رئیس۔برھما جی کی۔عارف برھما جی کس کی کرتے تھے؟ رئیس۔کیولیشر و پر میشر کی۔عارف۔بے شک وہ مسلمان تھے اور موحد تھے۔