اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 921 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 921

ومن يقنت ٢٢ ۹۲۱ فاطره إِنَّ الَّذِينَ يَتْلُونَ كِتَبَ اللهِ وَأَقَامُوا ۳۰۔جولوگ کلام اللہ کو ( مطلب سمجھ کر تدبر کے ساتھ ) پڑھا کرتے ہیں اور نماز کو ٹھیک درست الصَّلوةَ وَأَنْفَقُوا مِمَّا رَزَقْنَهُمْ سِرًّا رکھتے ہیں اور ہمارے دیئے ہوئے میں سے کچھ وَعَلَانِيَةً يَرْجُونَ تِجَارَةً لَنْ تَبُورَ دیا کرتے ہیں چھپا چھپا کر ( خلوص سے ) اور دکھا دکھا کر (ترغیب کے لئے ) وہ ایسی تجارت کے امیدوار ہیں جو کبھی ڈوبے ہی گی نہیں۔لِيُوَفِّيَهُمْ أَجُورَهُمْ وَيَزِيدَهُمْ مِنْ ۳۱۔نتیجہ یہ کہ اُن کی مزدوری ان کو پوری فَضْلِهِ إِنَّهُ غَفُورٌ شَكُورٌ پوری دی جائے گی اور زیادہ بھی دیا جائے گا ان کو اپنے فضل اور مال سے۔بے شک اللہ قصوروں کا معاف کرنے والا اور بڑا قدردان ہے۔وَالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ مِنَ الكتب هُوَ ۳۲۔اور جو ہم نے وحی بھیجی تیری طرف محفوظ لکھی ہوئی وحی سچی ہے۔وہ انگلی کتابوں کی (یعنی گزشتہ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِمَا بَيْنَ يَدَيْهِ إِنَّ اللَّهَ بِعِبَادِهِ لَخَبِيرُ بَصِيرٌ بچے حالات کی تصدیق کرتی ہے بے شک اللہ اپنے بندوں سے باخبر ہے دیکھ رہا ہے۔ثُمَّ أَوْرَثْنَا الْكِتَبَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ ۳۳۔پھر ہم نے وارث بنایا کتاب کا ان عِبَادِنَا فَمِنْهُمْ ظَالِمُ لِنَفْسِهِ ۚ وَمِنْهُمْ لوگوں کو جنہیں ہم نے منتخب کیا اپنے بندوں میں سے ( برگزیدہ بندوں کی تین قسم ہیں) کوئی تو آیت نمبر ۲۹ - يَخْشَی الله۔اس آیت میں یہ بیان ہے کہ ان مثالوں کو سن کر ڈرتے کون ہیں اور عالم کس کو کہتے ہیں؟ آیت نمبر ۳۰۔لَنْ تَبُور - حوائج اصلیہ و ضروریہ کی تجارت ہونی چاہیے اور نمودی اور خیالی نہ ہو۔مومن وہی ہے جو عارضی ونمائشی چیزوں پر زیادہ روپیہ صرف نہیں کرتا۔آیت نمبر ۳۳ - فَمِنْهُمْ ظَالِمُ لِنَفْسِه - برگزیدہ بندوں کی تین حالتیں ہوتی ہیں۔ابتداء نفس پر جبر کر کے اسے بدی اور ممنوع سے روکنا پڑتا ہے اور جبراً نیکی پر قائم رکھنا پڑتا ہے مثلاً ٹھیک اوقات نماز اور تہجد اور وظائف مسنونہ پر قائم کرنا۔جب اس پر استقامت ہو جاتی ہے تو دوسری حالت یعنی میانہ روی پیدا ہو جاتی ہے۔میانہ روی کی استقامت کے بعد تیسری حالت یعنی سبقت فی الخیرات نیکیوں کو لپک لپک کر بکثرت لینا۔