اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 900 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 900

ومن يقنت ٢٢ ۹۰۰ سيا ٣٤ سُوْرَةُ سَبَا مَكِّيَّةٌ وَهِيَ مَعَ الْبَسْمَلَةِ خَمْسٌ وَّخَمْسُونَ آيَةً وَّ سِتَّةُ رُكُوعَاتٍ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ا۔ہم سورہ سبا کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس اللہ کے نام سے جو جلال و جمال کا مالک اور رحمن و رحیم کی صفت سے موصوف ہے۔اَلْحَمْدُ لِلهِ الَّذِى لَهُ مَا فِي السَّمواتِ ۲۔سب واہ واہ اور تعریف اُسی اللہ کی ہے کہ ۲۔وَمَا فِي الْأَرْضِ وَ لَهُ الْحَمْدُ فِي الْآخِرَةِ زمین و آسمان میں جو کچھ ہے سب اُسی کا ہے اور اُس کے لئے آخرت میں بھی واہ واہ اور تعریف ہے اور وہ بڑا حکیم و بڑا خبر دار ہے۔وَهُوَ الْحَكِيمُ الْخَبِيرُ يَعْلَمُ مَا يَلِجُ فِي الْأَرْضِ وَمَا يَخْرُجُ مِنْهَا ۳۔وہ جانتا ہے جو کچھ گھستا ہے زمین میں اور وَمَا يَنْزِلُ مِنَ السَّمَاءِ وَمَا يَعْرُجُ فِيهَا وَهُوَ الرَّحِيمُ الْغَفُورُ جو کچھ اس سے نکلتا ہے اور جو آسمان سے اترتا ہے۔اور اس میں چڑھتا ہے اور وہی کچی کوشش کا بدلہ دینے والا قصوروں کا ڈھانپنے والا ہے۔وَقَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا لَا تَأْتِيْنَا السَّاعَةُ ۴۔اور کہہ دیا کافروں نے ہمیں ساعت پیش قُل بَلَى وَرَبِّي لَتَأْتِيَنَّكُمْ عَلِمِ الْغَيْبِ نہ آئے گی۔تم کہہ دو ہاں ہاں ( کیوں نہیں) قسم ہے میرے رب کی! جو عالم الغیب ہے۔وہ ے موجودہ حیثیت سے حکیم اور آئندہ کے لحاظ سے خبیر ہے۔قیامت یا بُری گھڑی۔آیت نمبر ۲ - اَلْحَمْدُ لِلهِ۔اس اَلْحَمْدُ لِلہ میں دو خو بیاں ہیں صفات پر ایمان۔شرک سے پا کی۔آیت نمبر ۳۔وَمَا يَخْرُ حج۔اور جو کچھ اس سے نکلتا ہے۔گندم از گندم بروید جو ز جو از مکافات عمل غافل مشو گیہوں سے گیہوں بنے اور جو سے جو ہے مکافات عمل غافل نہ ہو جیسا کروگے ویسا بھرو گے الْغَفُورُ۔جو قصور ہو چکے ہیں اس کے نتائج بد سے بچانے والا اور آئندہ خطاؤں سے محفوظ رکھنے والا۔آیت نمبر ۴۔عَلِمُ الْغَيْب - غیب کا جاننے والا۔یعنی قیامت وساعت کے آنے پر ایمان لانا بغیر دیکھے ایمان بالغیب ہے اور قیامت کا آنا اس لئے ضروری ہے کہ مومن نیک اعمال والے بدلہ پائیں اور منکروں کو سزا ملے۔