اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 890
و من يقنت ۲۲ ۸۹۰ الاحزاب ۳۳ وَلكِنْ رَّسُوْلَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيْنَ سے ولیکن اللہ کا رسول ہے اور سب نبیوں کی مہر اور مصدق اور سرتاج ہے اور اللہ سب ہی چیزوں کا بخوبی جاننے والا ہے۔وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمَانَ يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا اللهَ ذِكْرًا ۴۲ - اے ایماندارو! یاد کرو اللہ کو بہت کچھ۔كَثِيران وَسَبِّحُوهُ بُكْرَةً وَأَصِيلًا ۴۳۔اور صبح و شام اس کے نام کی تسبیح کرو۔هُوَ الَّذِي يُصَلِّى عَلَيْكُمْ وَمَا بِكَتُه ۴۴۔وہی اللہ ہے جو رحمت و درود بھیجتا ہے تم پر اور اس کے فرشتے۔نتیجہ یہ کہ تم کو نکالیں لِيُخْرِجَكُم مِّنَ الظُّلُمَتِ إِلَى النُّوْرِ وَكَانَ اندھیروں سے اجالے کی طرف اور وہ ایمانداروں پر بڑا رحیم ہے۔بِالْمُؤْمِنِينَ رَحِيمًا تَحِيَّتُهُمْ يَوْمَ يَلْقَوْنَهُ سَلَام وَ اَعَدَّ ۴۵۔جس دن وہ اللہ سے ملیں گے تو ان کی دعا سلام ہے اور اس نے ان کے لئے بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے۔لَهُمْ أَجْرًا كَرِيمًا يَايُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْنَكَ شَاهِدًا ۴۶۔اے نبی ! ہم نے تجھ کو بھیجا ہے بادشاہ گواہ بنا کر مطیعوں کو خوش خبری سنانے والا نافرمانوں وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًان کو ڈرانے والا۔وَدَاعِيَّا إِلَى اللهِ بِإِذْنِهِ وَسِرَاجًا منيران ۴۷۔اور اللہ کی طرف بلانے والا اسی کے حکم سے اور چمکتا ہوا چراغ بنایا تجھ کو۔لے جو نبی اس کا مصدق نہیں وہ کا ذب جھوٹا ہے۔اگلا ہو یا پچھلا۔آیت نمبر ۴۱۔خَاتَمَ النَّبِینَ۔نبیوں کے سردار اور مصدق اور سرتاج اور مہر جس سے نبیوں کی سند صحیح سبھی جائے۔جامع کمالات اولین و آخرین۔نبی گر۔ابوالانبیاء جس کا مثل فضیلت تامہ میں کبھی کوئی ہوا ہے نہ ہوگا۔صَلَّی اللهُ عَلَيْهِ وَعَلَى آلِهِ وَ خُلَفَائِه اَجْمَعِین۔اب آپ کی مہر کے بغیر کوئی حکم شرعی نافذ نہیں ہو سکتا۔یہی معنی ہیں ختم نبوت کے نہ کہ فیضانِ نبوت کا بند ہو جانا۔آپ کے ذریعہ سے جو تمام فیوض کا اعلیٰ سرچشمہ ہیں اور جس کے بغیر کسی کمال کا ملنا محالات میں سے ہو گیا ہے اور جو نبی اس کا مصدق نہیں وہ کا ذب وہ جھوٹا ہے۔اگلا ہو یا پچھلا۔آیت نمبر ۴۷ - سِرَاجًا منيرا۔چمکتا ہوا چراغ۔دیکھئے فیضانِ نبوت و ولایت أَنْعَمَ اللهُ عَلَيْهِمْ مِنَ النَّبِينَ وَالصَّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّلِحِينَ (النساء :۷۰)۔چراغ سے چراغ