اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 867
اتل ما اوحی ۲۱ ۸۶۷ لقمن ٣١ اَلَمْ تَرَوْا اَنَّ اللهَ سَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِی ۲۱۔کیا تو نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے تمہارے کام میں لگا دیں ہیں سب آسمان و زمین کی چیزیں السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَأَسْبَغَ عَلَيْكُمْ اور پوری کر دیں تم پر اپنی ظاہری اور باطنی نِعَمَهُ ظَاهِرَةً وَبَاطِنَةً وَمِنَ النَّاسِ نعمتیں۔اور آدمیوں میں سے بعض آدمی ایسا مَنْ يُجَادِلُ فِي اللهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَلَا هُدًى بھی ہوتا ہے جو جھگڑتا ہے اللہ کے مقدمہ میں بے علمی اور جہالت سے اور بلا ہدایت اور بغیر ولا كتب منيره روشن کتاب کے۔وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ اتَّبِعُوا مَا أَنْزَلَ اللهُ قَالُوا بَلْ ۲۲۔اور جب ان سے کہا جاتا ہے اللہ نے جو حکم اتارا اس کی پیروی کرو تو جواب دیتے ہیں نہیں نَتَّبِعُ مَا وَجَدْنَا عَلَيْهِ آبَاءَنَا أَوَلَوْ كَانَ جی ! بلکہ ہم تو اسی کی پیروی کریں گے جس پر ہم الشَّيْطَنُ يَدْعُوهُمْ إِلى عَذَابِ السَّعِيرِ نے پایا اپنے باپ دادا کو۔بھلا کیا ان کے باپ دادا کو شیطان جہنم کی طرف پکارتا ہو (یعنی وہ جہنمی ہوں جب بھی)۔وَمَنْ تُسْلِمُ وَجْهَةٌ إِلَى اللَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ ۲۳۔اور جو اپنے کو فدا کر دے اللہ کے لئے اور فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى وَإِلَى اللهِ وہ حسن ہو تو اس نے بے شک مضبوط رسی کو پکڑ لیا اور اللہ کی طرف سب کاموں کا انجام ہے۔عَاقِبَةُ الْأُمُورِه وَمَنْ كَفَرَ فَلَا يَحْزُنكَ كُفْرُهُ إِلَيْنَا ۲۴۔اور جو کفر کرے اے پیارے محمد ! تجھ کو اس کا کفر غمگین نہ کرے۔ان سب کا پلٹنا تو ہماری (بقیہ حاشیہ ) چونکہ بالا آیات میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنے کا حکم ہے جس سے انسان جب اپنی طرف رجوع خلائق دیکھتا ہے تو متکبر ہو جاتا ہے پھر شرعی احکام کو بھی ، اپنے آپ کو بڑا نیک سمجھ کر ترک کرنے لگ جاتا ہے۔اپنے وعظ کا خطاب غیروں کو کرتا ہے نہ اپنے نفس کو اسے پاک سمجھتا ہے۔ایسے وقت میں پھر اس کی آواز صَوتُ الْحَمِيرِ بن جاتی ہے۔آیت نمبر ۲۱ - يُجَادِلُ۔جھگڑتا ہے۔مناظرہ کا حق ان تین باتوں کے سوا حاصل نہیں ہوسکتا جو اللہ تعالیٰ نے اس رکوع میں بیان فرمائی ہیں۔علم یقینی اور ہدایت یعنی وجدان صحیح جو تقرب الہی سے حاصل ہوتا ہے اور کتاب آسمانی کا کامل علم۔