اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 863 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 863

اتل ما اوحی ۲۱ لقمن ٣١ سُوْرَةُ لُقْمَانَ مَكَّيَّةٌ وَّ هِيَ مَعَ الْبَسْمَلَةِ خَمْسٌ وَّ ثَلَاثُونَ آيَةً وَّاَرْبَعَةُ رُكُوعَاتٍ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ا۔ہم سورۃ لقمان کو (اس) اللہ جامع جمیع کمال کے نام سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جس نے تمام اسباب مہیا کر دیئے اور محنت کرنے والوں کوصلہ دینے کو تیار ہے۔۲۔میں اللہ ہوں جو بذریعہ جبرئیل کے محمد پر وحی بھیجتا ہوں۔الية تِلْكَ أَيْتُ الكِتَبِ الْحَكِيمِن۔کہ یہ آیتیں ہیں حکمت والی کتاب کی۔هُدًى وَرَحْمَةً لِلْمُحْسِنِينَ ۴۔ہدایت و رحمت ہے محسنوں کے لئے۔الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلوةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكُوةَ -۵ جو نماز کو ٹھیک درست رکھتے ہیں اور زکوۃ دیا وَهُمْ بِالْآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ کرتے ہیں اور وہ آخرت پر بھی یقین رکھتے ہیں۔أوليك عَلى هُدًى مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ أُولَيكَ - - یہی لوگ اپنے رب کے بتائے ہوئے راستہ پر ہیں اور یہی مظفر و منصور ہوں گے۔هُمُ الْمُفْلِحُونَ وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ۔اور آدمیوں میں سے بعض آدمی ایسا بھی ہوتا ہے جو خریدتا ہے کھیل کی باتوں کولے تا کہ لے ناولیں اور جھوٹے قصے راگ باجے وغیرہ چیزیں۔آیت نمبر ۷۔لَهُوَ الْحَدِيث لغو، بے حقیقت کھیل کی باتیں۔اس میں ناولیں ، جھوٹے قصے وغیرہ وغیرہ چیزیں جو خدا سے روکیں، خاص کر فاسقانہ راگ داخل ہیں۔گانے والوں کو دیکھو۔(۱) راس دھاری اور ناٹک والے لواطت باز ہوتے ہیں۔(۲) کسبیاں جو زانیہ ہوتی ہیں۔(۳) گلا ؤنت جو بے حیا و بدکار ہوتے ہیں (۴) سادھو جو بے دین و بدچلن چور واچکے ہیں۔اکثر امراء جو ستار وغیرہ بجاتے ، گانا گاتے اور سنتے زانی اور عیاش ہوتے ہیں۔(۶) بھانڈ دیکھو کیسے بے حیا ہوتے ہیں۔(۷) قوال یہ بھی بدکاری و بد وضعی میں شریک ہیں۔(۸) اکثر قاری خوش آوازی میں پھنسے ہوئے تدبر قرآنی اور تقویٰ سے بے نصیب ہیں اور مولود خواں و مرثیہ خواں بھی اکثر جیسے ہوتے ہیں وہ ظاہر ہے، دنیوی لیکچرار و واعظ بھی۔غرض کل تمسخر آمیز اور لغو اور بے اصل و مبالغہ اور تلازمہ دار با تیں قطعاً حرام ہیں جو شرع کے مخالف ہوں۔