اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 859
اتل ما اوحی ۲۱ ۸۵۹ الروم ٣٠ هیچ فَيَبْسُطُه فِي السَّمَاء كَيْفَ يَشَاءُ وَيَجْعَلُه کو اور پھر وہ اگاتی و جماتی ہیں بادلوں کو پھر ان کو پھیلاتا ہے خلا میں جس طرح چاہتا ہے اور اس كِسَفًا فَتَرَى الْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلِلِهِ کو تہہ بہ تہہ کر دیتا ہے پس تو دیکھتا ہے برسات فَإِذَا أَصَابَ بِهِ مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِةٍ نکلتی ہے ان کے اندر سے پھر جب اس کو پہنچا دیتا ہے جس کو چاہتا ہے اپنے بندوں میں سے إِذَا هُمْ يَسْتَبْشِرُونَ تب ہی وہ لوگ خوشیاں منانے لگتے ہیں۔وَإِنْ كَانُوْا مِنْ قَبْلِ أَنْ يُنَزَّلَ عَلَيْهِمْ مِنْ ۵۰ - یقیناً لوگ اس سے پہلے کہ ان پر مینہ ا تارا جائے نا امید ہورہے تھے۔قَبْلِهِ لَمُبْلِسِيْنَ فَانْظُرُ إِلَى اثْرِ رَحْمَتِ اللهِ كَيْفَ يُخي ۵۱- پس دیکھو رحمت الہی کے آثار کی طرف کہ زمین کو کس طرح زندہ کیا اس کے مرے پیچھے۔الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا إِنَّ ذَلِكَ لَمُحْي کچھ شک نہیں کہ وہ مُردوں کو بھی زندہ کرنے الْمَوْلى وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ والا ہے اور وہ تو ہر ایک چیز کا بڑا اندازہ کرنے والا ہے۔وَلَبِنْ أَرْسَلْنَا رِيحًا فَرَأَوْهُ مُصْفَرًّا ۵۲۔اور اگر ہم بھیج دیں ہوا پھر وہ دیکھیں اپنی کھیتی کو زرد پڑی ہوئی تو وہ ضرور ناشکری کرنے تَظَلُّوا مِنْ بَعْدِهِ يَكْفُرُونَ لگیں اس کے بعد۔فَإِنَّكَ لَا تُسْمِعُ الْمَوْلى وَلَا تُسْمِعُ ۵۳۔بے شک تو نہیں سنا سکتا مر دوں کولے اور لے دیکھو یہاں کا فروں کو مردہ کہا ہے کیونکہ ان میں ایمانی روح نہیں۔آیت نمبر ۵۳ - لَا تُسْمِعُ الْمَوْتی۔تو نہیں سنا سکتا مُردوں کو۔یعنی کافر مُردے ہیں۔تیری بات ان لوگوں کے گوش گزار نہیں ہو سکتی۔اس آیت شریف پر علماء نے مُردوں کے سننے کی طول طویل بحث کی ہے۔ایک جماعت یہ کہتی ہے کہ مردے نہیں سن سکتے ہیں اور دوسری کہتی ہے کہ نہیں۔اور بیچ یہ ہے کہ مردے اس طرح نہیں سن سکتے جس طرح زندہ سن سکتے ہیں کیونکہ ان کے کان و دماغ میں بظاہر زندگی کے کوئی آثار باقی نہیں جیسا کہ لَا تُسْمِعُ الموتی سے ظاہر ہے ہاں ایک اعلیٰ درجہ کی روحانی زندگی ہے جس میں نیک روحیں آرام پاتی ہیں اور بدروحیں دکھ درد اٹھاتی ہیں۔پس مُردوں کا سننا دیکھنا آنا جانا ایک روحانی اور اُخروی طریقے پر ہے جس کا مشاہدہ خواب میں ہر ایک نیک و بد کو ہوا کرتا ہے کیونکہ خدا نے نیند کو موت سے مشابہ فرمایا ہے اللهُ يَتَوَفَّى الْاَنْفُسَ الخ (الزمر (۴۳) اور حدیث میں آتا ہے النَّوْمُ اَخُو الْمَوْتِ۔