اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 850 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 850

اتل ما اوحی ۲۱ ۸۵۰ الروم ٣٠ ثُمَّ كَانَ عَاقِبَةَ الَّذِيْنَ اَسَاءِ وا السواى اَنْ۔پھر ان کا انجام جنہوں نے بُرا کیا بُراہی ہوا کیونکہ انہوں نے جھٹلایا اللہ کی آیتوں کو اور وہ كَذَّبُوا بِايَتِ اللَّهِ وَكَانُوا بِهَا يَسْتَهْزِءُ وَنَ ان کی ہنسی اڑایا کرتے تھے۔اللهُ يَبْدَوا الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ ثُمَّ ۱۲۔اللہ ہی نابود سے بود کرتا ہے۔پہلی بار پیدا فرماتا ہے پھر اسے بار بار بناتا ہے پھر اسی کی إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ طرف لوٹ جاؤ گے۔وَيَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ يُبْلِسُ ۱۳۔اور جس دن گھڑی قائم ہوگی تو نا امید ہو جائیں گے جناب الہی سے قطع تعلق کرنے والے۔الْمُجْرِمُونَ ) وَلَمْ يَكُن لَّهُمْ مِنْ شُرَكَابِهِمْ شُفَعَوا ۱۴۔اور ان کے شرکاء میں سے کوئی ان کا ساتھی نہ ہوگا اور یہ خود ہی اپنے شریکوں کے منکر ہو وَكَانُوْا بِشُرَكَابِهِمْ كَفِرِيْنَ جائیں گے۔وَيَوْمَ تَقُوْمُ السَّاعَةُ يَوْمَذِيَّتَفَرَّقُونَ ۱۵۔اور جس دن ساعت آ جائے گی اس دن سب متفرق ہو جائیں گے۔فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ فَهُمْ ۱۶ تو جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے تو وہ فِي رَوْضَةِ يُحْبَرُونَ باغ میں ہوں گے اور ان کی بڑی خاطر داری کی جائے گی اور بڑی عزت سے رکھے جائیں گے۔وَأَمَّا الَّذِيْنَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِايْتِنَا وَلِقَائِ ۱۷۔اور جنہوں نے حق کو چھپایا اور جھٹلایا ہماری الْآخِرَةِ فَأُولَيْكَ فِي الْعَذَابِ مُحْضَرُوْنَ آیتوں کو اور آخرت کی ملاقات کو تو یہی لوگ عذاب میں حاضر کئے جائیں گے۔فَسَبِّحْنَ اللهِ حِيْنَ تُمْسُونَ وَحِيْنَ ۱۸۔تو اللہ ہی کی تسبیح کرو شام کو اور صبح کو۔تُصْبِحُونَ آیت نمبر ا۔عَاقِبَةُ الَّذِيْنَ آسَاءِ وا السوآی۔جنہوں نے بُرا کیا ان کا انجام بُرا ہی ہوا۔یعنی بُرائی کرنے والوں کا انجام یقینائر ہی ہوا کرتا ہے۔ایک عورت کو ناک کا بڑا خیال تھا وہ لوگوں کے بچوں پر طعنہ کیا کرتی تھی آخر خود اس کو خراب ناک کا بچہ پیدا ہوا۔عبرت پکڑ نا چاہیے اور خدا کی ستادی اور خدا کے فضل پر نظر رکھنا چاہیے۔آیت نمبر ۱۸- تُمْسُونَ وَحِينَ تُصْبِحُونَ۔شام میں مغرب وعشاء داخل ہوگئی اور صبح میں فجر اور تین پہر میں عصر اور دو پہر میں ظہر اور جس طرح رکوع وسجدہ میں سُبْحَانَ الله ضرور ہے ویسا ہی الْحَمد پڑھنا ہر رکعت میں۔