اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 848 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 848

اتل ما اوحی ۲۱ ΔΙΑ الروم ٣٠ سُوْرَةُ الرُّومِ مَكَّيَّةٌ وَّ هِىَ مَعَ الْبَسْمَلَةِ إِحْدَى وَ سِتُّونَ آيَةً وَّ سِتَّةُ رُكُوعَاتٍ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ا۔ہم سورہ روم کو اللہ کے باعظمت و جلال نام سے پڑھنا شروع کرتے ہیں جس نے محض فضل الون غُلِبَتِ الرُّومة سے سب کچھ کر دیا اور مالک ورحیم ہونے کے سبب سے سب کچھ کر دے گا۔۲۔میں ہوں اللہ بڑا جاننے والا۔۳۔مغلوب ہو گئے ہیں روم۔فِي أَدْنَى الْأَرْضِ وَهُمْ مِنْ بَعْدِ غَلَبِهِمْ ۴۔اپنی زمین کے قریب لے اور وہ اپنے مغلوب ہونے کے بعد قریب ہی غالب ہو جائیں گے۔سَيَغْلِبُونَ ) فِي بِضْعَ سِنِينَ لِلَّهِ الْأَمْرُ مِنْ قَبْلُ وَمِنْ ۵- چند سال میں۔اللہ ہی کے ہاتھ میں اختیار ہے پہلے اور پیچھے اور اس دن ایماندار خوش ہو بَعْدُ وَيَوْمَذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُوْنَ ) جائیں گے۔بِنَصْرِ اللهِ يَنْصُرُ مَنْ يَشَاءُ وَهُوَ الْعَزِيزُ - اللہ کی مدد سے وہ مددفرماتا رہتا ہے جس کی چاہتا ہے اور وہی زبر دست رحیم ہے۔الرَّحِيمة لے یا عرب مکہ کے قریب۔آیت نمبر ۳ - غُلِبَتِ الرُّوْھر۔مغلوب ہو گئے ہیں روم۔جن دنوں رسول کریم علیہ مکے میں تھے مجوس یعنی ایرانیوں نے نصاری یعنی رومیوں کو جن کا بادشاہ ہر قلاؤس تھا شکست دے دی تا اینکه شام تک قبضہ کر لیا۔یہ خبر مکہ میں پہنچی تو مکہ والوں نے طعن سے کہا کہ اہلِ کتاب پر شکست کی ہوا چلی ہے کیونکہ ایرانی بت پرست اور آتش پرست وستارہ پرست تھے اور یہ طعن رسول کریم پر تھا تو جواب ارشاد ہوا کہ نہیں وقت قریب ہے کہ رومی فتح یاب ہوں گے اور نشان یہ کہ اسی روز تم بھی شکست پاؤ گے اور ایسا ہی ہوا جس روز ہرقل نے ایرانیوں پر فتح پائی اسی روز بدر میں اہل مکہ کو شکست ہوئی۔آیت نمبر ۵ - مِنْ قَبْلُ وَمِنْ بَعْدُ۔پہلے اور پیچھے ، اللہ ہی کے ہاتھ میں اختیار ہے یہ اپنی کامیابی کی پیشگوئی فرمائی ہے۔