اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 847 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 847

اتل ما اوحی ۲۱ ۸۴۷ العنكبوت ٢٩ كَذَبَ بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُ أَلَيْسَ فِي جَهَنَّمَ باندھے اللہ پر یا جھلائے حق کو جب وہ اس کے پاس پہنچے تو کیا جہنم ٹھہرنے کی جگہ نہیں ہے کافروں کی۔مَثْوَى لِلْكُفِرِينَ وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ۷۰۔اور جن لوگوں نے محنتیں اور کوششیں کیں ہمارے میں ہو کر تو ہم ضرور ضرور دکھائیں وَاِنَّ اللهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِينَ گے ان کو اپنے رستے اور کچھ شک نہیں کہ اللہ محسنوں کے ساتھ ہے۔آیت نمبر ۷- جَاهَدُوا فِینا محنتیں اور کوششیں کیں۔ہمارے سید حضرت نورالدین نے فرمایا کہ پہلا نکتہ معرفت جو مرشد نا ومولانا حضرت مسیح موعود" سے میں نے سنا وہ یہی تھا کہ صرف محبت کام نہیں آتی بلکہ ہم میں ہو کر جھاد فی الدین کریں۔کامیابی کا راستہ بغیر اس کے نہیں۔اِنَّ اللهَ لَمَعَ الْمُحْسِنِینَ۔بے شک اللہ محسنوں کے ساتھ ہے۔خالص خدا کے لئے کوئی قرآن میں تدبر کرے اور بے ریا عمل کرنا چاہے تو ضرور اسے راہ حق مل جانے کا وعدہ ہے وَاللَّهُ لَا يُخْلِفُ الْمِيعَادِ کیونکہ خدا محسنوں کے ساتھ ہے محسن وہ ہیں جن کی نظروں میں خدا سما رہا ہے اور ہمیشہ اسی کے منشاء کا لحاظ اور عبادت کا خیال رکھتے ہیں۔خلاف مرضی حق کچھ نہیں کرتے۔