اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 845 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 845

اتل ما اوحی ۲۱ ۸۴۵ العنكبوت ٢٩ وَكَاتِنَ مِنْ دَابَّةٍ لَا تَحْمِلُ رِزْقَهَا ٢١ - بہت سے جانور ہیں کہ وہ لا دے نہیں۔پھرا کرتے اپنا رزق۔اللہ ہی روزی دیتا ہے اللهُ يَرْزُقُهَا وَإِيَّاكُمْ وَهُوَ السَّمِيعُ ان کو اور تم کو اور وہی بڑا سننے والا ہے اور بڑا الْعَلِيمُ جاننے والا ہے۔۔وَلَبِنْ سَأَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمَوَاتِ ۶۲۔اور اگر تو ان سے پوچھے کہ کس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو اور قابو میں کر رکھا۔وَالْأَرْضَ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ سورج و چاند کو تو وہ ضرور کہیں گے اللہ ہی نے لَيَقُولُنَّ اللَّهُ فَأَنَّى يُؤْفَكُوْنَ پھر یہ کدھر بھٹکے چلے جاتے ہیں۔اللهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِهِ ۱۳۔اللہ کشادہ کر دیتا ہے روزی جس کی چاہے وَيَقْدِرُ لَهُ إِنَّ اللَّهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ اپنے بندوں میں سے اور اندازہ سے کر دیتا ہے جس کی چاہے۔کچھ شک نہیں کہ اللہ ہر ایک چیز کا بڑا جاننے والا ہے۔وَلَبِنْ سَأَلْتَهُمْ مَّنْ نَّزَّلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً ۶۴۔اور اگر تو ان سے پوچھے کس نے اتارا ابر ے یعنی جانور گھروں میں کچھ بھی نہیں رکھتے تلاش و مشقت سے حاصل کرتے ہیں۔ے اس قول کا کہ اب مال و دولت کس طرح ملے گا؟ سے کس طرح اور کہاں سے تمہیں دے گا ؟ آیت نمبر ۶۱ - لَا تَحْمِلُ رِزْقَهَا - لادے نہیں پھرتے اپنا رزق یعنی جانور گھونسلوں میں کچھ بھی نہیں رکھتے۔تلاش و مشقت سے حاصل کرتے ہیں اور ان گنت خدا کی مخلوق چیونٹی سے لے کر ہاتھی تک خدا کی سلطنت میں کوئی بھوکا نہیں پھر انسان مضطر کیوں ہو؟ آیت نمبر ۶۲۔فَانّى يُؤْفَكُونَ۔کدھر بھٹکے چلے جاتے ہو یعنی اللہ ہی کی عبادت کیوں نہیں کرتے راہ راست پر کیوں نہیں چلتے۔آیت نمبر ۶۳ - يَبسُط - اللہ کشادہ کر دیتا ہے۔مومن اگر ایمان بچانے اور تقویٰ اختیار کرنے کے لئے کسی مقام کو چھوڑ کر چلا جاوے تو اس کو بہتر سے بہتر بدلہ ملے گا صحابہ کی نظیر موجود ہے۔اس آیت میں صحابہ کے لئے پیشگوئی ہے وسعت رزق کی اور مخالفوں کے لئے تنگی رزق کی۔