اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 816
امن خلق ۲۰ ۸۱۶ القصص ٢٨ جَنَاحَكَ مِنَ الرَّهُبِ فَذَنِكَ بُرْهَانَنِ مِنْ باز و خوف سے پھر یہ دونوں دلیلیں ہیں تیرے رب کی طرف سے فرعون اور اس کے رُعب دار رَّبَّكَ إِلَى فِرْعَوْنَ وَمَلَابِهِ إِنَّهُمْ كَانُوا سرداروں کے لئے۔کچھ شک نہیں کہ وہ لوگ قَوْمًا فُسِقِينَ نافرمان مفسد ہیں۔قَالَ رَبِّ إِنِّى قَتَلْتُ مِنْهُمْ نَفْسًا ۳۴۔موسیٰ نے عرض کی اے میرے رب ! میں فَأَخَافُ أَنْ يَقْتُلُوْنِ نے ان میں کے ایک آدمی کو مارڈالا ہے تو میں ڈرتا ہوں کہ وہ ( بحکم قانون ) مجھے نہ مار ڈالیں۔وَأَخِي هَرُونُ هُوَ اَفْصَحُ مِنِّى لِسَانًا ۳۵۔اور میرا بھائی ہارون وہ مجھ سے زیادہ فَأَرْسِلْهُ مَعِيَ رِدُاً يُصَدِّقُنِى إِنِّى صاف زبان ہے اس کو میرے ساتھ بھیج دیجئے مددگار بنا کر کہ وہ میری تصدیق کرے۔البتہ أَخَافُ أَنْ تُكَذِّبُونِ مجھے خوف ہے کہ وہ مجھے جھٹلائیں گے۔قَالَ سَنَشْدُّ عَضُدَكَ بِأَخِيكَ وَنَجْعَلُ ٣٦ - اللہ نے فرمایا ہم قوت دیں گے تیرے لَكُمَا سُلْطَنَّا فَلَا يَصِلُوْنَ إِلَيْكُمَا باز وکو تیرے بھائی سے اور تم دونوں کو غلبہ دیں گے پھر وہ لوگ تم تک پہنچ بھی نہ سکیں گے ہماری بِايْتِنَا انْتُمَا وَ مَنِ اتَّبَعَكُمَا الْغُلِبُونَ نشانیوں کے سبب۔تم دونوں اور جو تم دونوں کی پیروی کرے وہی غالب ہوگا۔(بقیہ حاشیہ ) اس کے ہاتھ سے کفر کی ظلمت دور ہونے والی ہے۔جن الفاظ میں قرآن مجید کا بیان آتا ہے اس پر ہمیں ایمان ہی نہیں بلکہ بتائید الہی عرفان حاصل ہے مگر الدُّ الْخِصَامِ وَ خَصِيمٌ کے لئے ” کلوخ انداز را پاداش سنگ است علمی مذاق جس طرح اس کو پسند ہوتا ہے بیان کیا جاتا ہے۔علی ھذا جن آیتوں میں تطبیق بظاہر نہ معلوم ہو وہاں تاویل موافقہ یا عام و خاص حسب موقع بیان کی جاتی ہے تا کہ لَوْ كَانَ مِنْ عِنْدِ غَيْرِ اللَّهِ لَوَجَدُوا فِيْهِ اخْتِلَافًا كَثِيرًا (النساء : ۸۳) کا قاعدہ در حقیقت جیسا کہ ثابت و مضبوط ہے قائم ہے اور ہماری کم علمی اور بے بضاعتی سے خلاف حق ثابت نہ ہو۔آیت نمبر ۳۵ - أَفْصَحُ منی۔میرا بھائی مجھ سے بھی زیادہ فصیح ہے۔انبیا ء خود پسند نہیں ہوتے دوسرے کے کمال کے مُقر ہوتے ہیں یہ صفت اور اخلاق سب کو سیکھنا چاہئے۔سچ کہا۔تم حکمت کو ایک گم شدہ لعل سمجھو جہاں پاؤ اپنا اسے مال سمجھو آیت نمبر ۳۶ - الغُلِبُونَ۔نیکو کار غالب ہوں گے۔یہ پیشگوئی ہے کہ خدا فیصلہ کرے گا اور بڑے آدمیوں سے ڈرنا مت۔