اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر

Page 808 of 1464

اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 808

امن خلق ۲۰ ۸۰۸ القصص ٢٨ وَنُمَكِّنَ لَهُمْ فِي الْأَرْضِ وَنُرِيَ فِرْعَوْنَ ے۔اور ان کو مقدرت بخشیں ملک میں اور دکھا ئیں فرعون اور ہامان اور ان کے لشکر کو وَهَا مَن وَجُنُودَهُمَا مِنْهُمْ مَّا كَانُوا يَحْذَرُونَ * بنی اسرائیل کے ہاتھوں سے وہ چیز جس کا وہ اندیشہ کرتے تھے۔۔وَأَوْحَيْنَا إِلَى اُمِ مُوسَى اَنْ اَرْضِعِيهِ - اور ہم نے وحی بھیجی موسیٰ کی ماں کی طرف کہ اس کو دودھ پلا۔پھر جب تو اس پر خوف فَإِذَا خِفْتِ عَلَيْهِ فَأَلْقِيهِ فِي الْيَمِ وَلَا کرے تو اس کو رکھ دے دریا میں اور کچھ خوف تَخَافِي وَلَا تَحْزَنِي إِنَّا رَادُّوهُ إِلَيْكِ نہ کر اور غم نہ کر۔ہم بے شک اس کو پھر پہنچا دیں وَجَاعِلُوْهُ مِنَ الْمُرْسَلِينَ گے تیرے پاس اور اس کو رسولوں میں سے بناویں گے۔فَالْتَقَطَةَ أَن فِرْعَوْنَ لِيَكُونَ لَهُمْ عَدُوًّا - پھر موسیٰ کو اٹھا لیا فرعون کے لوگوں نے نتیجہ یہ ہوا کہ یہ ان کا دشمن بنا اور باعث غم ہوا۔بے شک وَحَزَنَا إِنَّ فِرْعَوْنَ وَهَامَنَ وَجُنُودَهُمَا فرعون اور ہامان اور ان کا لشکر خطا کاروں میں سے تھا۔كَانُوا خُطِينَ وَقَالَتِ امْرَأَتُ فِرْعَوْنَ قُرَّتُ عَيْنٍ لِي ۱۰۔اور فرعون کی عورت بولی میری اور تیری آیت نمبرے۔يَحْذَرُونَ۔یعنی جس کا وہ اندیشہ کرتے تھے وہ ان کو پیش آئی۔یہ ایک سچی صداقت ہے کہ ظالم تباہ ہو جاتے ہیں مظلوم ہی اُن کے وارث بنتے ہیں اور عروج پاتے ہیں۔صحابہ کے لئے تمثیلی طور پر پیشگوئی ہے کہ تم غالب ہو جاؤ گے۔آیت نمبر ۸ - أَوْحَيْنَنا۔دیکھو انبیاء کے سوا عورتوں کو بھی وحی ہوتی ہے اور اس پر ضرور ہی عمل کیا جاتا ہے ہاں ظاہری الفاظ پر ہیں جیسے ہم سمجھتے ہیں بلکہ بہت ہی احتیاط عقلی اور فہم و فراست سے کام لے کر۔دیکھو کہ صندوق بنایا گیا، بہن ساتھ رہی وغیرہ وغیرہ احتیاطات والدہ موسیٰ علیہما السلام نے کیں۔چنانچہ ارشاد الہی ہے إِذْ أَوْحَيْنَا إِلَى أَمِكَ مَا يُوحَى اَنِ اقْذِفِيْهِ فِي التَّابُوتِ فَاقْذِ فِيْهِ فِي الْيَمِ (طه:٢٠،٣٩) - اِنَّا رَادُّوهُ الخ۔ہم اس کو پلٹا کر لائیں گے تیری طرف۔یہاں موسیٰ کی ماں سے دو وعدے فرمائے ہیں۔ایک موسیٰ کے واپس لانے کا۔دوسرا موسیٰ کے رسول بنانے کا۔ایک کو پہلے پورا کیا تا اقْرَبُ ابعدُ پر دلیل ہو۔