اوضح القرآن۔ قرآن مجید مترجم مع تفسیر — Page 807
امن خلق ۲۰ ۸۰۷ القصص ٢٨ سُوْرَةُ الْقَصَصِ مَكَّيَّةٌ وَّ هِيَ مَعَ الْبَسْمَلَةِ تِسْعٌ وَّثَمَانُونَ آيَةً وَّ تِسْعَةُ رُكُوعَاتٍ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ ا۔ہم سورۂ قصص کو پڑھنا شروع کرتے ہیں اس تِلْكَ أَيْتُ الْكِتَبِ الْمُبِينِ اللہ کے نام سے جو رحمن الرحیم ہے۔۲۔لطیف، سمیع ، مجید اللہ کی طرف سے یا طور سیناء کے متعلق۔۔یہ چند آیتیں ہیں روشن کتاب کی۔تَتْلُوا عَلَيْكَ مِنْ نَّيَا مُوسَی وَ فِرْعَوْنَ بِالْحَقِّ ۴۔موسیٰ اور فرعون کے متعلق ہم پڑھتے ہیں تجھے پر سچ سچ ان لوگوں کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں۔لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ إِنَّ فِرْعَوْنَ عَلَا فِي الْأَرْضِ وَجَعَلَ أَهْلَهَا ۵ بے شک فرعون ملک میں سر زور ہورہا تھا اور وہاں کے لوگوں کو بنا رکھا تھا الگ الگ شِيَعًا يَسْتَضْعِفُ طَابِفَةً مِّنْهُمْ جماعتیں۔ایک گروہ کو کمزور کرتا رہتا تھا۔ایک يُذَبِّحُ أَبْنَاءَهُمْ وَ يَسْتَحْيِ نِسَاءَهُمْ گروہ کے بیٹوں کو ذبح کرتا تھا۔ان کی عورتوں کو بے عزت کرتا تھا۔کیوں کہ وہ شریر فساد کرنے إِنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُفْسِدِينَ والوں میں سے تھا۔وَنُرِيدُ اَنْ نَّمُنَّ عَلَى الَّذِينَ اسْتُضْعِفُوا فِي - اور ہم ارادہ کیا کرتے ہیں کہ احسان کریں۔ان لوگوں پر جو کمزور کئے گئے تھے ملک میں اور الْأَرْضِ وَنَجْعَلَهُمْ أَبِمَّةً وَنَجْعَلَهُمُ بنا ئیں ہم ان کو پیش رو اور انہیں کو وارث کر الْوِرِثِينَ لے ملک و مذہب و مال کا۔دیں۔آیت نمبر ۲ - طسم - لطیف سمیع مجید اللہ کی طرف سے یاط سے طور ، اس سینا، ہم سے موعود نبی جن کے متعلق طور سینا پرلطیف و سمیع و مجید خدا نے خبر دی تھی۔آیت نمبر ۴ - لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ۔ایمانداروں کو سنایا جاتا ہے کہ خبر دار لڑنا جھگڑنا نہیں۔ہمارے سرکار بہت ہی امن پسند تھے فرماتے تھے لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ أَعْنَاقَ بَعْضٍ۔اور فرمایا الْقَاتِلُ وَالْمَقْتُولُ كِلَاهُمَا فِی النَّارِ۔معلوم ہوتا ہے کہ جو اپنے تئیں ضعیف بنالے غضب سے کام نہ لے تو اللہ ان کا ناصر ومعین ہوگا۔